اسلام آباد (آئی ایم ایم) بلاول بھٹوکی36 ویں سالگرہ، ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں کیک کاٹاگیا۔ کیک پیپلز پارٹی ضلع اسلام آباد کے صدر اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے صدر راجہ شکیل عباسی ایڈوکیٹ ،پیپلز پارٹی کے مسیحی رہنما راشد چوہان،صدر ہائی کورٹ بار ریاست علی آزاد، سہیل رومی، پیپلز لائرفورم کے صدر سردار نجم عباس،جنرل سیکرٹری حسن جاوید سورش نے کاٹا۔ سابق آج ملک بھرمیں وزیرخارجہ،پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین اور شہید بی بی کے لخت جگر بلاول بھٹوزرداری کی 36 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب جسکی صدارت پیپلز پارٹی ضلع اسلام آباد کے صدر اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے صدر راجہ شکیل عباسی ایڈوکیٹ اور پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ کے رہنما راشد چوہان مشترکہ طور پر کررہے تھےنے کیک کاٹا۔
تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں اور عہدیداران کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔ اس موقع پر راجہ شکیل عباسی نے کہاموجودہ اضطرابی و غیریقینی حالات میں بلاول بھٹو قوم کی امیدوں کامرکز اور حقیقی معنوں میں وطن عزیز کی کشتی کو ساحل پر پہنچانے کی اہلیت رکھنے والے ملاح ہیں۔ مینارٹی ونگ کے مرکزی رہنماراشد چوہان کاکہناتھا کہ قائدعوام کانواسہ، بی بی شہید کاجگر کاٹکڑااور آصف علی زرادری کاچاند قوم کی تقدیر کوایک روز ضرور جگمگائےگا بلاول بھٹو بے نظیر بھٹو کی حقیقی تصویر ہے۔مقررین کاکہناتھا کہ آنے والاوقت پاکستان پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو زرداری کاہے.