راولپنڈی(آئی ایم ایم)مسلم لیگ ن کے رہنما و رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں قوانین موجود ہیں آپ فتوں کی فیکٹریاں نہیں لگا سکتے۔ میں نے قائمہ کمیٹی میں دیکھا ایک پارٹی اصل چیزوں سے ڈی ٹریک کرنا چاہتی ہے انشااللہ تعالی جب تک آپ کا ایمان زندہ تابندہ ہے اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اسی طرح آپ کے سینوں کے اندر رچی بسی رہے گی نبی کی حرمت پر کوئی سودی بازی نہیں ہو گی نہ کی ہے نہ کریں گے ختم نبوت کے معاملے پر مجھے بھی تھوڑا سا حصہ ڈالنے کی توفیق ملی،ہماری ہڈیوں سے گوشت جدا ہوسکتا ہے لیکن نبی پاک ص کی محبت دلوں سے جدا نہیں ہو سکتی ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے محکمہ اوقاف کے زیراہتمام راولپنڈی پریس کلب میں منعقدہ زونل سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے ایم پی اے ملک افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا سیرت نبی پر عمل کرنا ہمارے لئے ضروری ہے آج ہم جن مشکلات کا شکار ہیں ان سے نکلنے کیلئے سیرت نبی عمل کرنا ضروی ہے۔ ڈسٹرکٹ خطیب حافظ محمد اقبال رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کی کو شش کی جائے کہ اپنی مختصر زندگی ذکر مصطفی ۖ اور شریعت مصطفی ۖکے مطابق گزاری جائے ذکر مصطفی ۖ کا مقصدا یک سر،ایک در کے سامنے سر بجود ہو جائے ذکر مصطفیۖ ہی کامیابی کی ضمانت ہے ۔
رضائے الہی کی منزل کوجانے والا ہر راستہ کوئے رضائے مصطفی ۖ سے ہوکر گزرتا ہے دنیا میں کسی بھی دنیا دار کا ذکر کرنے سے ثواب نہیں ملتا ذکر مصطفی ۖسے خدا زندگی کے گناہ معاف کر دیتا ہے نبی پاکۖ ہماری تعریف نہیں ، ہم ان کی شفاعت کے محتاج ہیں۔انہوںنے کہا کہ جب دنیا میں کچھ بھی نہیں تھا ، تو خدا تعالی نے ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیا ء کو اپنے قریب بیٹھا کرذکر حبیب ۖکی محفل سجا ئی کہ وہ آئیگا تم سب کے بعد لیکن اس کے بعد کوئی نبیۖ نہیں آئے گا۔ امت مسلمہ دل میں ذکر رسولۖ کا چراغ روشن کر لے ، تو پھرمعاشرے سے ظلمت کے اندھیریں ختم ہو جائیں گے ۔تقریب سے سیکرٹری اوقاف نے ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری نے مہمانوں کا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے نبی پاک کی سیرت ہمارے لئے مشعل راہ ہے ہمیں چایئے کہ آپۖ کی سیرت پر عمل کرکے ہم اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں۔