راولپنڈی (آئی ایم ایم)اسپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ، پنجاب طیب فرید کا پی ایچ اے راولپنڈی کا دورہ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے اسپیشل سیکرٹری کو راولپنڈی کے پارکوں اور پی ایچ اے کے ڈیویلپمنٹ پراجیکٹس بارے بریفنگ دی اسپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیویلپمنٹ نے ڈی جی پی ایچ اے کے ہمراہ راول پارک کا دورہ کیا اور پودا لگایا ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی احمد حسن رانجھا نے اسپیشل سیکرٹری طیب فرید کو پی ایچ اے کے پراجکٹس اور اور پارکوں میں شہریوں کو سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔راولپنڈی میں گرین ڈیویلپمنٹ کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی کوششوں کی تعریف و توثیق.تفصیلات کے مطابق اسپیشل سیکرٹری ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجاب گورنمنٹ طیب فرید نے گزشتہ روز پی ایچ اے راولپنڈی کے زیر اہتمام مختلف پارکوں کا دورہ کیا.
پی ایچ اے کے زیر اہتمام مختلف پراجیکٹس بارے انہیں ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے تفصیلی بریفنگ دیا۔اسپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیویلپمنٹ طیب فرید نے پی ایچ اے راولپنڈی کے دورے پر کہا کہ پنجاب گورنمنٹ راولپنڈی کے پارکوں کی اپگریڈیشن اور تزئین و آرائش کے حوالے سے کہا کہ پنجاب حکومت شہریوں کو تفریح سہولیات یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے راولپنڈی میں پارکوں کی اپ گریڈیشن بارے انہوں نے پی ایچ اے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے اقدامات کی تعریف کی۔ راولپنڈی پی ایچ اے کے دورہ کے موقع پر اسپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیویلپمنٹ طیب فرید نے پارکوں میں پبلک سہولیات کے پیش نظر مختلف امور کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔طیب فرید،اسپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیویلپمنٹ کو بعد ازاں پی ایچ اے ہیڈ کوارٹر راولپنڈی کے دورہ پر انہیں پی ایچ اے کے زیر اہتمام مختلف پراجیکٹس کے حوالے سے انہیں پریزنٹیشن بھی دی گئی۔ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے اسپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیویلپمنٹ طیب فرید کو پی ایچ اے راولپنڈی کے زیر اہتمام پارکس کی ڈیویلپمنٹ اور دیگر پیشہ ورانہ امور بارے بریفنگ دی۔
احمد حسن رانجھا نے ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیویلپمنٹ کو راولپنڈی پارکوں میں جاری ڈیولپمنٹ پراجیکٹس اور رواں سال میں شجرکاری اہداف اور ٹارگٹس بارے بھی بریف کیا خصوصی طور پر پی ایچ اے کے زیر اہتمام راولپنڈی شہر کی ترئین و آرائش بارے کوششوں سے آگاہ کیا ۔اسپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیویلپمنٹ طیب فرید نے راولپنڈی کے پارکس میں بہترین سہولیات کے حوالے سے پی ایچ اے کی کاوشوں کو سراہا راولپنڈی میں گرین ڈیویلپمنٹ کےحوالے سے ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی جاری پراجکٹس اور کوششوں کی خصوصی طور پر تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے زیر اہتمام گرین ڈیویلپمنٹ کے حوالے سے پی ایچ اے راولپنڈی ایک مستحسن کردار ادا کر رہا ہے شجرکاری کے حوالے سے پی ایچ اے راولپنڈی کے اقدامات کو بھی انہوں نے پنجاب بھر میں بہترین قرار دیا۔اسپیشل سیکرٹری طیب فرید نے کہا کہ حکومت پنجاب پی ایچ اے راولپنڈی کے پارکوں کی اپگریڈیشن اور تزئین و آرائش کے حوالے سے کہا کہ پنجاب حکومت جلد اہم پراجیکٹس کا اعلان کرے گی۔