اسلام آباد(آئی ایم ایم)ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ/ضلعی انتظامیہ ان ایکشن.ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے انعقاد کا معاملہ.شہر اقتدار میں بنائے گئے مختلف سینٹرز میں بھی امتحان جاری.امتحانی مراکز کے ارد گرد دفعہ 144 کا نفاذ، موبائل فون سروس جزوی معطل.اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل کی جانب سے مختلف نمل یونیورسٹی میں قائم امتحانی سینٹر کا دورہ.11 سٹوڈنٹس کی الیکٹرانک ڈیوائسز سے مدد لیتے ہوئے نشاندہی ہوئی، ایڈمنسٹریٹر کی بریفنگ
اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے کمرہ امتحان میں انتظامات کا جائزہ.اے سی کی جانب سے سیکورٹی معاملات کا بھی معائنہ.اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف سٹوڈنٹس اور عملہ سے بھی مسائل دریافت کیے.ڈی سی اسلام آباد کی تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو امتحانی مراکز کے دورے کرنے کی ہدایت.امتحانی مراکز میں سخت سرویلنس کا عمل یقینی بنایا جائے. ڈی سی اسلام آباد نے کہا ہے کہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو کمرہ امتحان میں دیکھیں تو کاروائی کریں.غیر متعلقہ یا مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کی جائے.