اسلام آباد(آئی ایم ایم)اینٹی نارکوٹکس فورس کی کیمیائی منشیات و نشہ آور گولیاں بنانے والی فیکٹری کے خلاف کامیاب کاروائی۔خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے پشاور کے گنجان آباد علاقے دانش آباد میں فیکٹری سے کیمیائی منشیات و نشہ آور گولیوں سمیت دیگر آلات قبضے میں لے کر فیکٹری سیل۔ احاطے کی مکمل تلاشی میں ایک ٹیبلٹ پنچنگ مشین سمیت مختلف آلات جیسے کہ پنچ، ڈرائر، مکسرز اور سکیلز ضبط کر لیے گئے۔ کاروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ کاروائی کے دوران دونوں ملزمان کو سائٹ پر نشہ آور گولیاں تیار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے 1425 نشہ آور گولیاں، 2.5 کلوگرام نشہ آور گولیاں بنانے والا پاؤڈر، 120 گرام میتھمفیٹامائن (آئس)، 35 گرام آئسوٹونیٹازین اور 13 گرام نیمٹازپم بھی برآمد۔ملزمان ہاسٹل اور تعلیمی اداروں میں طلباء کو منشیات سپلائی کرتے تھے۔ تعلیمی اداروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف اے این ایف کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات آغاز کر دیا گیا ہے۔