مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف 27 اکتوبر کو اندرون وبیرون ملک یوم سیاہ منانےسے حوالے سے اعلیٰ سطحی کا اجلاس

اسلام آباد(آئی ایم ایم)مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف 27 اکتوبر کو اندرون وبیرون ملک یوم سیاہ منانے اور اس سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس آج اسلام آباد میں آزاد جموں وکشمیر کونسل سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت وزارت اُمورکشمیر و گلگت بلتستان کے سیکرٹری وسیم اجمل چوہدری نے کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری سید خالد علی رضا گردیزی،جوائنٹ سیکرٹری کشمیر افیرز،جوائنٹ سیکرٹری کشمیر کونسل اور جوائنٹ سیکرٹری جی بی کے علاوہ وزارت داخلہ، وزارت خارجہ،وزارت اطلاعات، پی آئی ڈی،،ریڈیو پاکستان،پاکستان ٹیلی ویژن،پیمرا،آرٹ کو نسل،لوک ورثہ،اسلام آباد انتظامیہ، چاروں صوبوں کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔تمام صوبائی حکومتوں اور اداروں کے نمائندہ افسران نے بلیک ڈے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں اور تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کے شرکاء کو آگا ہ کیا۔تمام اداروں کے نمائندوں نے اپنی اپنی وزارت کے حوالے سے یوم سیاہ منانے کے حوالے سے کی جانے والی تیاریوں پر سیکرٹری اُمور کشمیر و گلگت بلتستان کو آگاہ کیا۔

اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اندرون وبیرون ملک مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ بھرپور انداز میں منانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے اور اس سلسلے میں کوئی کسراٹھانہ رکھی جائے گی۔۔ وسیم اجمل چوہدری نے شرکاء کو بتایا کہ وہ یوم سیاہ کے حوالے سے اپنی تیاریوں کو تیز کریں تاکہ اس دن کو بھرپور طریقے سے منایا جاسکے۔ پاکستان بھارت کے غاصبانہ قبضے انسانی حقوق کی شدیدپامالی اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف سراپا احتجاج ہوں گے۔

تازہ ترین

November 26, 2024

ملک کے سیاسی حالات، احتجاج اور راستوں کی بندش پر کاروباری برادری پھٹ پڑی

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ