اسلام آباد(آئی ایم ایم)وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین سے تاجکستان کے ڈائریکٹر اسٹیٹ جناب احمد زودہ نورمحمد اتو کی ملاقات۔جمہوریہ تاجکستان کے سفیر جناب شریف زودہ یوسف تویر بھی اجلاس میں شریک ہوئے.تاجکستان کا وفد 40 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کے معاہدے پہ دستخط کریگا.ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا اعلامیہ کے مطابق.اقتصادی رابطہ کمیٹی نے تاجکستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دیدی تھی.ٹریڈ کارپوریشن آف پاکستان پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور تاجکستان کے اسٹیٹ ریزرو میٹریل ریزرو کے درمیان معاہدے میں سہولت فراہم کر رہا ہے۔
پاکستان اور تاجکستان کا تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق کیا گیا.دونوں ممالک نے اشیائے خوردونوش میں اہم تجارتی شراکت دار بننے پر اتفاق کیا۔ دوطرفہ تجارت کو آسان بنانے کے لیے سرحد کے دونوں جانب گودام کے قیام پر غور کیا گیا.رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے تاجکستان کی مدد کے لیے تیار ہیں.
احمد زودہ نورمحمد نے کہا ہے کہ تاجکستان پاکستانی مصنوعات کے لیے ایک منافع بخش مارکیٹ ہو سکتی ہے.