گوجرانوالہ( آئی ایم ایم )محکمہ واسا کے نادہند گان کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ، جس کے لئیواسا کی ریکوری ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں2000کمرشل /انڈسٹریل نادہندگان کو نوٹسز جا ری کر دیئے گئے ہیں۔ جن میں تمام بنک ، پلازہ جات ، سروس اسٹیشن ، سرکاری و نجی ہسپتال، فیکٹریوں وغیرہ شامل ہیں۔بل جمع نہ کروانے والے صارفین کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ان کے پانی اور سیوریج کنکشن منقطع کئے جا رہے ہیں۔ ایم ڈی واسا فیصل شوکت کی ہدایت پر تمام آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر ریونیو مقصود انجم رانا ، ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو محمد خرم نبیل ، عبدالوہاب،اطہر ندیم کررہے ہیں۔
محکمہ کے اخراجات پورے کرنے کے لئے پہلے مرحلے میں کمرشل /انڈسٹریل نادہندہ صارفین کے خلاف کاروائی کا آغازکیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں گھریلونادہندہ صارفین کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا جا ئیگا۔ واسا ترجمان نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لئے واسا کے واجبات فوری جمع کروائیں ۔