گوجرانوالہ( آئی ایم ایم) پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ پاکستان کی صدر محترمہ کنول شوذب کی ہدایت پر، صدر وومن ونگ سنٹرل پنجاب شہناز خان اور جنرل سیکرٹری وومن ونگ سنٹرل پنجاب ڈاکٹر مصباح ظفر کی رہنمائی میں وومن ونگ ضلع گوجرانوالہ کی جانب سے محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ جہاں بحضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم ہدیہ عقیدت و دورد پیش کیا گیا۔ میلاد کا اہتمام ضلعی صدر وومن ونگ گوجرانوالہ نیئر مرتضی لون نے کیا۔ وومن ونگ سنٹرل پنجاب سے صدر شہناز خان ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمانہ فرخ ، جوائنٹ سیکریٹری منیرہ کاشف نے خصوصی شرکت کی ۔
ضلع و تحصیل کی عہدے داران اور مقامی خواتین کی بڑی تعداد نے میلاد میں شرکت کی۔ محفل میلاد کے اختتام پر دعا کی گئی جس میں پاکستان ، آمت مسلمہ، فلسطین و کشمیر اور عمران خان کی رہائی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔