اسلام آباد(آئی ایم ایم)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔11 کاروائیوں میں 32 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 16 کلوگرام منشیات برآمد، خاتون سمیت 10 ملزمان گرفتار۔راولپنڈی میں لالہ زار روڈ پر 2 کاروائیوں کے دوران یونیورسٹی کے قریب 69 گرام چرس برآمد۔ 2 ملزمان گرفتار۔ موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب مسافر وین میں سوار خاتون سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد۔اٹک میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 50 گرام آئس برآمد۔فیصل آباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 600 گرام آئس برآمد۔فیصل آباد میں کالج کے قریب ملزم سے 300 گرام چرس اور 200 گرام آئس برآمد۔
کوئٹہ میں شہباز چوک کے قریب ملزم کے قبضے سے 940 گرام چرس برآمد۔گرفتار ملزمان کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف .کینال روڈ لاہور پر ملزم کے قبضے سے 1 کلو 40 گرام ہیروئن برآمد۔لاہور میں کوریئر آفس میں بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے 450 گرام آئس برآمد۔لاہور میں والٹن روڈ پر ملزم سے 360 گرام ہیروئن برآمد۔جامشورو بس سٹاپ کے قریب ملزم سے 9 کلوگرام چرس برآمد۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔