گوجرانوالہ( آئی ایم ایم)پاکستا ن پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما سابق ٹکٹ ہولڈر ایم این اے ،این اے 78طارق محمود مغل نے معروف قانون دان ملک شہزادہ عرفان رشید اعوان ایڈوکیٹ ہائی کورٹ سے ا ن کے چیمبر میں ملاقات کی اور انہیں پیپلز لائرز فورم گوجرانوالہ ڈویژن کا صدر بننے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اس موقع پر ملک عارف علی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر طارق محمود مغل نے کہا کہ ملک شہزادہ عرفان رشید اعوان ایڈوکیٹ ہائی کورٹ کے آنے سے پیپلز پارٹی مضبوط تر مضبوط ہوگی، اس طرح کی دلیر اور بہادر شخصیات پارٹی کا اثاثہ ثابت ہونگی ۔
طارق محمود مغل نے کہا کہ ہماری پارٹی خوف اور مجبوری کی سیاست نہیں کرتی،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مظلوموں کے حقوق کی بات کی ۔پیپلز پارٹی واحد نمائندہ جماعت ہے جو عوام کو انکے حقوق دلانے میں میں کوئی دقیقہ فدگذاشت نہیں کریگی اور پیپلز پارٹی عوام کی احساس محرومیاں ختم کرکے انکوجائز حقوق دلاکر دم لے گی۔اس موقع پرملک شہزادہ عرفان رشید اعوان ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے طارق محمود مغل اور پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ وہ اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔