اسلام آباد (آئی ایم ایم) ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان سے سیکرٹری برائے پاور ڈویڑن فخر عالم عرفان نے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان کو صوبہ بلوچستان میں جاری پاور ڈویڑن کے منصوبہ جات اور ملک بھر میں بجلی کی پیداوار شارٹ فال اور خاص طور پر صوبہ بلوچستان میں لوڈ شیڈنگ سمیت متعدد منصوبہ جات بارے اگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کی عوام کو بجلی کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور کوشش کی جا رہی ہے کہ صوبہ بلوچستان جو ملک کا پسماندہ ترین صوبہ ہے اس میں بسنے والی دور دراز کی آبادیوں کو بھی بجلی کی سہولت فراہم کی جائے اور وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق بجلی کی کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں فخر عالم عرفان نے کہا کہ ٹرانسمیشن لائن کی بہتری سے بھی ان مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں لوگوں کی اکثریت ر زراعت کے شعبے سے وابستہ ہے اور اس ضمن میں وزیر آعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے بلوچستان کے کسانوں کےلئے سولرسکیم قابل ستائش ہے ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف صوبہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور میاں محمد نواز شریف کی ہدایت کے مطابق بجلی کے نرخوں میں کمی کی گئی ہیں عوام کو بجلی کی سہولت کی فراہمی کے لیے بجلی کی زیادہ سے زیادہ پیداوار پر توجہ بھی دی جا رہی ہے۔ کوشش کی جا رہی ہے کہ لوڈ شیڈنگ کو کم سے کم کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کی ترقی وخوشحالی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ملک بھر میں عوام کو بجلی کی سپلائی یقینی بنانے کے لیے وزیراعظم پاکستان سرگرم عمل ہیں حکومت ائی پی پیز اور دیگر بجلی سے متعلقہ امور کا جائزہ لے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ادارے بھی معاملات کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کا ساتھ دیں تاکہ ملک ترقی کی جانب گامزن ہو سکے۔