بین الاقوامی سمندری تجارت کے بلاتعطل بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے زیادہ موثر اور محفوظ شپنگ ماحول کی ضرورت ہے ، صدر مملکت

اسلام آباد(آئی ایم ایم)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بین الاقوامی سمندری تجارت کے بلاتعطل بہائو کو یقینی بنانے کے لیے زیادہ موثر اور محفوظ شپنگ ماحول کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کے ایک فعال رکن کے طور پر بین الاقوامی ضوابط اور معیار کی پاسداری کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار ورلڈ میری ٹائم ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم ورلڈ میری ٹائم ڈے منا رہے ہیں اور اس سال کا موضوع ”نیویگیٹنگ دی فیوچر: سیفٹی فرسٹ“ سمندری حفاظت اور سلامتی کو آگے بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بین الاقوامی سمندری تجارت کے بلاتعطل بہائو کو یقینی بنانے کے لیے زیادہ موثر اور محفوظ شپنگ ماحول کی ضرورت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ یہ موضوع ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے اور جدید اور تکنیکی بحری طریقوں کو اپنانے کے لیے فعال اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے، ایسا کرنے سے ہم نہ صرف آپریشنل کارکردگی کو بڑھا سکتے ہیں بلکہ اپنی آنے والی نسلوں کے لیے سمندری ماحول کی حفاظت اور اس بات کو یقینی بناسکتے ہیں کہ ہماری اگلی نسل کو ایک فروغ پذیر اور پائیدار سمندری ماحول ورثہ میں ملے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بحری شعبہ عالمی تجارت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جو اقتصادی ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور بین الاقوامی تعاون کو آسان بنانے میں معاون کردار ادا کرتاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صنعت کا ہر فرد، سمندری مسافروں اور انجینئروں سے لے کر پالیسی سازوں تک، ہمارے سمندروں کی حفاظت، سلامتی اور پائیداری کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ اس دن پاکستان سمندری آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے اہم چیلنجوں سے نمٹ کر اپنے بحری ماحولیاتی نظام اور ساحلی علاقوں کے تحفظ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کے ایک فعال رکن کے طور پر بین الاقوامی ضوابط اور معیار کی پاسداری کے لیے پوری طرح پرعزم ہے جو میری ٹائم سیفٹی، سکیورٹی اور ماحولیاتی تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے مختلف آئی ایم او کنونشنز سے اتفاق کیا ہے، بشمول ہانگ کانگ کنونشن برائے محفوظ اور ماحولیاتی بحری جہازوں کی ری سائیکلنگ جو ماحولیاتی تحفظ اور میری ٹائم آپریشنز کی حفاظت کے لیے پاکستان کے عزم کو واضح کرتا ہے، ہم نے اس عزم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں اور ہم اس سلسلے میں اپنی مسلسل پیش رفت کا عہد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سمندری آلودگی سے نمٹنے کے لیے اپنے ریگولیٹری فریم ورک کو مضبوط بنانے، بحری فضلے کے انتظام کے نظام کو بہتر بنانے اور کمیونٹی کی مدد سے چلنے والے منصوبوں کو وسعت دینے کے لیے سرگرم عمل ہے، اس کے سمندری ماحولیاتی نظام کو درپیش ماحولیاتی نقصان کو کم کرنے کے لیے حکومتی اداروں، بین الاقوامی تنظیموں، این جی اوز اور مقامی کمیونٹیز کے درمیان تعاون ضروری ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ آج ہم ورلڈ میری ٹائم ڈے منا رہے ہیں، آئیے حفاظتی معیار کو بہتر بنانے، ماحول دوست طرز عمل اپنانے اور سمندری مسافروں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات اٹھانے کے عزم کا اعادہ کریں جو بین الاقوامی بحری تجارت میں ہمارے گمنام ہیرو ہیں۔

تازہ ترین

November 26, 2024

ملک کے سیاسی حالات، احتجاج اور راستوں کی بندش پر کاروباری برادری پھٹ پڑی

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ