وزیراعظم کے مشیربراۓ بین الصوبائی رابطہ و عوامی امور رانا ثنا اللہ خان کی زیر صدارت انٹر پروانشل کوارڈینیشن کمیٹی کا تیسواں اجلاس

اسلام آباد(آئی ایم ایم)اجلاس میں چاروں صوبوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے چھ نکاتی ایجنڈے پر بات چیت اور اہم فیصلے کئے گئے.اجلاس میں متعلقہ صوبائی وزیر ، مشیر ، پارلیمانی سیکرٹری ،وفاقی سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ،چیف سیکرٹری کے پی کے اور دیگر صوبائی سیکریٹریز کی بھی شرکت کی.حکومت بلوچستان کے نمائندے نے کہا کہ سندھی صنعتی ٹرولرز اپنی فشنگ بوٹس پر ممنوعہ جال کے ذریعے مچھلیاں پکڑتے ہیں۔ اس کمرشل سرگرمی کی وجہ سے غریب ماہی گیر، سمندری لائف اور ماحول بہت زیادہ متاثر ہو رہے ہیں ۔ صوبوں کے درمیان اس ایشو سے عام آدمی کا روزگار اور اس کے خاندان کی زندگی بہت متاثر ہو رہی ہے۔وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے وفاق اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا- معاملے کے حل کے لئے فشری ایڈوائزری بورڈ کو فعال کیا جا رہا ہے۔ سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ بھی بورڈ کے ممبر ہونگے مسئلے کے ٹھوس حل کے لیے ویسل منیجمنٹ سسٹم ایک موثر نظام ہے جو فشنگ مانیٹرنگ سے متعلقہ تمام امور کا احاطہ کرتا ہے۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اس سسٹم کے آدھے اخراجات وفاقی حکومت اور آدھے اخراجات دونوں صوبائی حکومتیں ادا کریں گی۔

وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد اس سسٹم کو نافذ کر دیا جائے گا۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ گلیات اور مری سے ملحقہ علاقوں میں پانی کی قلت کے مسئلہ پر ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ کمیٹی مسئلے کے حل کے لیے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم سفارشات پیش کرے گی۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ خانکی انڈرپاس پر ضلع جعفر آباد کی بڑی آبادی کو سیلاب سے بچانے کے لئے حکومت سندھ اور بلوچستان کو ترجیحی بنیادوں پر اس مسئلے کا حل نکالنا ہوگا۔ اس مسئلے پر ٹیکنیکل کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں فوری اور جامع اقدامات اٹھائے جائیں گے.

تازہ ترین

October 18, 2024

وزیر اعظم کی موسمیاتی معاون رومینہ خورشید عالم کا موسمیاتی اتھارٹی پر متفقہ موسمیاتی کارروائی کے لیے شراکت داروں سے رابطہ قائم کرنے پر زور

October 18, 2024

خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی اے این پی کی تجویز صوبہ ہزارہ تحریک نے مسترد کردی

October 18, 2024

مرکزی جمعیة و اہلحدیث یوتھ فورس حلقہ کھیالی شاہ پور کے زیر اہتمام 21ویں کانفرنس

October 18, 2024

چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر زرداری کی قیادت میں شہیدوں کا مشن مکمل کرینگے، چودھری اسلم گل

October 18, 2024

ایف پی سی سی آئی کے صدر کا آئی سی سی آئی کا دورہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ