گوجرانوالہ( آئی ایم ایم)پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام جامع مسجد فیضان اولیا ء بھکڑیوالی روڈ لدھے والہ وڑائچ میں 20ویں سالانہ تحفظ عقیدہ ختم نبوت و میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے استاذ العلمائشیخ الحدیث و التفسیر مفتی ا حسان اللہ کیلانی نقشبندی مجددی، سنی تحریک کے مرکزی راہنما محمد زاہد حبیب قادری،سٹی صدر جماعت اہلسنت علامہ مولانا حافظ فیاض الحسن صدیقی،ضلعی رہنما پاکستان سنی تحریک عطاءالرحمن خان صافی،سٹی صدر محمد آصف مغل، محمد وقاص حسین عطاری ،مولانا قاری محمد یاسین نعیمی،چوہدری محمد عارف وڑائچ،قاری محمد فیصل جاوید عطاری نے کہا ہے کہ عقید ہ ختم نبوت کا تحفظ ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے۔دین اسلام کی پاسبانی کے لیے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ شرطِ اول ہے۔ حضرت محمد آخری نبی ہیں ،عقیدہ ختم نبوت کی برکت سے امت مصطفی پہلی امتوں سے کئی وجوہ کے لحاظ سے ممتاز ہے۔ عقیدہ ختم نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور اس سلسلہ میں ہونیوالی اندرونی و بیرونی سازشوں کو نیست ونابود کردیں گے اور پوری قوم ان سازشوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے ۔اسلام مذہب نہیں دین کامل ہے اسلام دین کامل اور ختم نبوت ہمارا ایمان ہے کسی کو اس میں کھوٹ ڈالنے یا دراڑ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے ،ختم نبوت کے خلاف ہونیوالی سازشوں کا قلع قمع کریں گے ۔
کانفرنس سے علامہ مولانا قاری امانت چشتی،مولانا قاری شہباز احمد رضوی،مولانا حاجی مقصود احمد عطاری،مولانا قاری حمزہ جاوید جلالی،مولانا حافظ عبدالرئوف عطاری،محمد یعقوب قادری،محمد عارف کریمی،حافظ زوہیب منیر کیلانی،حافط محمد ساجد محمود عطاری۔علامہ مولانا عظیم حسین عطاری،محمد علی رضا مصطفائی،مولانا حافظ محمد نواز چشتی۔ حاجی غلام فرید کیلانی نے بھی خطاب کیا۔ رہنماوں نے مزید کہا کہ اسلام کی سر بلندی کے لے ذاتیات کے خول سے باہرنکلناہوگا۔