اسلام آباد(سٹی رپورٹر) ملک کے معروف ماہرین صحت نےدل کے امراض کی بڑی وجوہات میں کولیسٹرول کا بڑھنا ،ہائی بلڈ پریشر تمباکو نوشی ، غیر متحرک طرز زندگی ،ذیابیطس، موٹاپہ اور مضر صحت خوراک کو قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ روزانہ 30 منٹ کی ورزش چہل قدمی ذہنی دباؤ سے بچاؤ، تمباکو نوشی ترک کرنا کھانوں میں پھل اور سبزیوں کا مناسب استعمال مضر صحت کھانوں سے پرہیز ، متناسب وزن دل کی بیماریوں سے بچاؤ میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتے ہیں،ان خیالات کا اظہارڈاکٹر مجتبیٰ احمد کیانی،ڈاکٹر محبوب الرحمان، ڈاکٹر شعیب اور ڈاکٹر مدیحہ بٹ نےعارضہ قلب کے حوالے سے عالمی دن کے حوالے سے سرل کمپنی کے زیراہتمام این پی سی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں عارضہ قلب ، انسانی اموات کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہے، 29 ستمبر دنیا بھر میں امراض قلب کی آگاہی کے حوالے سے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے.
جس کا مقصد دل کے امراض سے متعلق آگاہی ، روک تھام، بروقت تشخیص اور مساوی علاج کی سہولیات کا حصول ہے، پریس کانفرنس میں طرز زندگی میں تبدیلیوں کو دل کی بیماری سے بچاؤ کے لیے اجاگر کیا گیا، ماہرین کے مطابق روزانہ 30 منٹ کی ورزش چہل قدمی ذہنی دباؤ سے بچاؤ، تمباکو نوشی ترک کرنا کھانوں میں پھل اور سبزیوں کا مناسب استعمال مضر صحت کھانوں سے پرہیز ، متناسب وزن دل کی بیماریوں سے بچاؤ میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتے ہیں۔سرل کمپنی لمیٹڈ کے نمائندہ نے سول سوسائٹی اور عوام کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ سول مفاد عامہ کے لیے ان پروگراموں میں پیش پیش ہے اور ان امراض کے لیے بہترین کوالتی ادویات پاکستانی عوام کو فراہم کر رہی ہے۔