ٹیکسٹائل انڈسٹری کا قومی معیشت میں 60 فیصد حصہ ہے  ,حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بہتری کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے، سید یوسف رضا گیلانی

لاہور(آئی ایم ایم)چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بہتری کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے،ٹیکسٹائل انڈسٹری کا قومی معیشت میں 60 فیصد حصہ ہے، لاکھوں خاندانوں کا روزگار اس سے وابستہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں پاکستان کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل کانفرنس ٹیکس ٹاکس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں یوسف فرید،مظہر مرزا،چیئرمین اپٹماکامران ارشد سمیت مختلف ملکی و غیرملکی کمپنیز کے سی ای اوز کی کثیر تعدادموجود تھی۔ کانفرنس کے شرکا نے مختلف مباحثوں میں حصہ لیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، حکومت پالیسی گائیڈ لائن کے مطابق ٹیکسٹائل سیکٹر کی بہتری کے لئے مراعات ودیگر انقلابی اقدامات پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا مستقبل روشن ہے ہمارے ہاں وسائل کی کوئی کمی نہیں ،  ٹیکسٹائل انڈسٹری میں برآمدات کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برآمدات کے فروغ کے لیے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو سہولت فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔پاکستان میں ٹیکسٹائل اور دیگر شعبوں میں ترقی کی مضبوط صلاحیت موجود ہے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز  نے کہا کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری تیزی سے ترقی کررہی ہے،  امریکہ پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کے معیار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ٹیکسٹائل کو مزید پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتا ہے اور اس کے لئے ہمارا تعاون جاری رہے گا۔  کانفرنس میں دس معروف یونیورسٹیوں کے طلباطالبات نے فیشن انڈسٹری کے فروغ کیلئے ریمپ پر  واک کی اور ڈیزائننگ کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ مہمان خصوصی سید یوسف رضا گیلانی نے مقابلہ میں حصہ لینے والے طلبا میں ایوارڈز تقسیم کئے

تازہ ترین

November 26, 2024

ملک کے سیاسی حالات، احتجاج اور راستوں کی بندش پر کاروباری برادری پھٹ پڑی

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ