گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبہ کی سیاسی جماعتوں کے قائدین کو تحریری خط ارسال کردیا

پشاور(آئی ایم ایم)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبہ کی سیاسی جماعتوں کے قائدین کو تحریری خط ارسال کردیا ۔ صوبہ کے مسائل کے حل کے لیئے ٹاسک فورس کے قیام کے لیئے گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف سمیت صوبہ کی تمام سیاسی جماعتوں کے صوبائی صدور کو تحریری خط لکھا گیا جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے سیاسی ہم آہنگی کا فروغ اور صوبہ کے وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیئے وفاق سے بات کرنا اور مثبت انداز سے صوبہ کا حق لینا انتہائی ضروری ہے اس مقصد کے لیئے یونائیٹڈ ٹاسک کے قیام کی تجویز پیش کرتا ہوں اس فورس کو گورنر ہاؤس کی جانب سے ہرممکن تعاون فراہم کیا جائے گا ۔

خط میں کہا گیا کہ قیام امن ، تیل پر ایکسائز ڈیوٹی، این ایف سی ایوارڈ کے تحت پانی کا حصہ، نیٹ ہائیڈل پرافٹ اور دیگر حقوق کا حصول اس ٹاسک فورس کی ترجیحات ہونگی ۔ گورنر کی جانب سے جن سیاسی جماعتوں اور قائدین کو خط لکھا گیا ہے اس میں میاں افتخار حسین عوامی نیشنل پارٹی ، سکندر حیات شیرپاؤ قومی وطن پارٹی ، سینٹر مولانا عطا الرحمن صوبائی امیر جمعیت علماء اسلام ، مولانا جہانذیب علی جعفری صوبائی صدر مجلس وحدت المسلمین، علامہ ڈاکٹر محمد شفیق امینی صوبائی صدر تحریک لبیک پاکستان ، انجنیئر امیر مقام صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ ن ، محمود خان صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین ، سلار فیاض علی صوبائی صدر مزدور کسان پارٹی ، مولانا حامد الحق حقانی صوبائی صدر جمیعت علمائے اسلام سمیع الحق گروپ ،پروفیسر محمد ابراہیم صوبائی صدر جماعت اسلامی ، سید محمد علی شاہ باچا صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی، فیاض صوبائی صدر جمعیت علمائے پاکستان نورانی ، علی امین گنڈاپور صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف تحریک انصاف خیبرپختونخواہ شامل ہیں ۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے ٹاسک فورس کے پہلے اجلاس کے انعقاد کے لیئے تمام قائدین یا انکے نمائندوں کو گورنر ہاؤس پشاور میں بلانے کا عندیہ دیا گیا ہے تاکہ ایک مشترکہ چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کرکے وفاق کو بھجوایا جائے.

تازہ ترین

November 26, 2024

ملک کے سیاسی حالات، احتجاج اور راستوں کی بندش پر کاروباری برادری پھٹ پڑی

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ