گوجرانوالہ(آئی ایم ایم) ایم ڈی واسا فیصل شوکت کی خصوصی ہدایت پرسیوریج لائنوں کی مکینیکل ڈیسلٹنگ نالوں کی صفائی جاری ہے، الصبح ہونے والی بارش کے دوران شہر کے نشیبی علاقوں سمیت مختلف شاہراہوں پر پانی جمع ہونے پر ایم ڈی واسا فیصل شوکت نے فیلڈ عملہ کو ہائی الرٹ کر دیا ، جس پر واسا عملہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جہاں جہاں پانی کھڑا تھا اسے کلیئر کر دیا۔ ترجمان واسا کے مطابق ایم ڈی نے موسم ابر آلود ہوتے ہی متعلقہ فیلڈ افسران اور عملہ کو متحرک رہنے کے احکامات جاری دئیے۔ سیوریج لائنوں کی مکینیکل ڈیسلٹنگ نالوں کی صفائی بھی کی جارہی ہے۔
عوام سے التماس کی گئی ہے کہ کوڑا کرکٹ ،پلاسٹک بیگ(شاپر)پلاسٹک کی بوتلیں وغیرہ سیوریج کی لائنوں اور نالوں میں نہ پھینکیں یہ چیزیں سیوریج کے نظام کو بری طرح متاثر کرتی ہیں۔گوجرانوالہ کی عوام کو سیوریج سسٹم کی بہترین سروسز فراہم کرنے کے لئے اقدامات جاری ہیں ۔ مزید بارش کی صورت میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے افسران،عملہ اور مشینری فیلڈ میں ہمہ وقت متحرک ہیں۔