نبی اکرم ۖ کی سیرت کواپنانا اورآپ کی حرمت کادفاع کرنا ہرمسلمان کیلئے فرض ہے،مولانا خلیل الرحمن جاوید

گوجرانوالہ( آئی ایم ایم)اہل حدیث یوتھ فورس سٹی گوجرانوالہ کے زیر اہتمام 33ویں سالانہ سیرت تاجدار انبیاء ۖ کانفرنس چوک گھنٹہ گھر گوجرانوالہ میں منعقد ہوئی کانفرنس سے خطیب شہر مولانا اسعد محمود سلفی ،مہمان مبلغ اسلام مولانا خلیل الرحمن جاوید ،مولانا یوسف پسروری، مولانا عبدالرزاق ساجد، مولانا اسماعیل عتیق ،مولانا بنیا مین عابد، مولانا حنیف ربانی، ناظم شہر ابرار ظھیر،اہل حدیث یوتھ فورس سٹی گوجرانوالہ کے صدر احسان الہی بھٹی،جنرل سیکرٹری انس بن مالک و یگر مقررین نے خطابات کرتے ہوئے کہا کہ ہرمسلمان کیلئے نبی اکرم ۖ کی سیرت کواپنانا اورآپ کی حرمت کادفاع کرنافرض ہے۔ نوجوانوں کواسلام کاہراول دستہ بننا ہوگا، دفاعِ ناموسِ رسالت ۖ کی راہ میں ملنے والی ہرتکلیف سعادت اورموت شہادت ہے جس کے حصول کی ہم خواہش رکھتے ہیں اس لئے ہماری جدوجہد آگے ہی بڑھے گی۔ ہماری دعوت قرآن و سنت کی دعوت ہے جو نبی کریم ۖ لے کر آئے تھے اور ہم اس دعوت کو ہر جگہ عام کرنے کیلئے ہر دم کوشاں رہیں گے۔ سٹی صدر احسان الہی بھٹی نے کہا کہ اہلحدیث یوتھ فورس سٹی گوجرانولہ کے زیر اہتمام شہر گوجرانولہ میں کئی پروگرام سیرت کے منعقد ہوتے ہیں مگر سیرتِ تاجدار انبیا صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس جو کہ چوک گھنٹہ گھر میں منعقد کی جاتی ہے لوگ اس کانفرنس کے انتظار میں ہوتے ہیں کہ کب منعقد ہو اور اپنے دلوں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت سے آبیاری کی جائے ایمان تازہ ہو جائے اس لئے ملک پاکستان سے جید علما کرام کو مدعو کیا جاتا ہے ۔

خطیب شہر مولانا اسعد محمود سلفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں اپنی زندگیوں اسوہ حسنہ میں ڈھال لینا چائیے تاکہ زندگی کے ان لمحات کا فائدہ اٹھا یا جاسکے اور کراچی سے آئے مہمان مبلغ اسلام مولانا خلیل الرحمن جاوید نے اپنے خطاب میں اتباع سنت صلی اللہ علیہ وسلم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جب سنت آجائے تو بدعت چلی جاتی ہے ۔شرکاء کانفرنس نے مولانا یوسف پسروری مولانا عبدالرزاق ساجد مولانا اسماعیل عتیق مولانا بنیا مین عابد مولانا حنیف ربانی ناظم شہر ابرار ظھیر و دیگرکے خطابات کو بہترین قراردیا اور احسان الہی بھٹی سٹی صدر اور جنرل سیکرٹری انس بن مالک اور ان کی پوری ٹیم کو کامیاب تاریخی کانفرنس منعقد کرنے پر مبارک باد دی ہے۔

تازہ ترین

November 26, 2024

ملک کے سیاسی حالات، احتجاج اور راستوں کی بندش پر کاروباری برادری پھٹ پڑی

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ