پشاور(آئی ایم ایم)جےیوآئی کے انٹرا پارٹی انتخابات مکمل ہو گئے ہیں ۔جےیوآئی کی مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس مفتی محمود مرکز پشاور میں ہوا ۔ اجلاس میں ملک بھر سے اراکین مجلس عمومی نے شرکت کی ۔ملک بھر سے تقریبا پندرہ سو اراکین نے شرکت کی۔اراکین نے آئندہ پانچ سال کے لئے مولانا فضل الرحمان کو بلا مقابلہ امیر منتخب کیا.اسلم غوری نے کہا ہے کہ اراکین نے آئندہ پانچ سال کے لئے مولانا عبدالغفور حیدری کو بلا مقابلہ سیکریٹری جنرل منتخب کیا ۔مولانا محمد امجد خان،مولانا خلیل احمد نے مرکزی امیر کے لیئے مولانا فضل الرحمان کا نام پیش کیا تو اراکین عمومی نے کھڑے ہو کر تائید کی.
جبکہ سیکریٹری جنرل کے لیے مولانا عبد الغفور حیدری کا نام مولانا راشد خالد محمود سومرو ،مولانا جمیل الرحمٰن درخواستی درویش نے پیش کیا.قائد ملت اسلامیہ و قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان مدظلہ امیراور فخر جمعیت حضرت مولانا عبدالغفور حیدری جنرل سیکریٹری منتخب۔جے یو آئی انٹرا پارٹی الیکشن: مولانا فضل الرحمن کے بھائی سینیٹر مولانا عطاء الرحمن دوسری بار پارٹی کے صوبائی امیر منتخب جبکہ مولانا عطاء الحق درویش بلاقابلہ صوبائی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں.ہم اپنے قائدین کو دل کی انتہا گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔