صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا معمر افراد کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

اسلام آباد(آئی ایم ایم)معمر افراد کے عالمی دن کے موقع پر ہم بزرگ افراد کے لیے نگہداشت اور دیکھ بھال کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ آج کے دن، ہم بزرگ شہریوں کو اپنا تجربہ اور دانشمندی نوجوان نسل کو منتقل کرنے اور ملکی ترقی اور خوشحالی میں کردار ادا کرنے پر خراج ِتحسین پیش کرتے ہیں۔

بزرگ شہری نہ صرف ہمارے معاشرے کی بنیاد ہیں بلکہ وہ علم ،حکمت اور تجربے کا منبع بھی ہیں۔ ہمارا مذہب ہمیں اپنے والدین اور بزرگوں سے محبت اور شفقت کے ساتھ پیش آنے کا درس دیتا ہے۔ ہمارے والدین اور بزرگ بچوں کی پرورش میں وقت، محبت، توانائی اور وسائل کی صورت میں بے پناہ قربانیاں دیتے ہیں۔ یہ ہماری اخلاقی اور مذہبی ذمہ داری ہے کہ ہم ان کے ساتھ عزت اور وقار کے ساتھ پیش آئیں اور بڑھاپے میں ان کا خیال رکھیں۔

اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آئین ریاست پر یہ ذمہ داری عائد کرتا ہے کہ وہ اُن تمام شہریوں کے لیے ضروریات زندگی فراہم کرے جو کمزوری، بیماری یا بے روزگاری کی وجہ سے مستقل یا عارضی طور پر اپنی روزی کمانے سے قاصر ہیں۔ پاکستان نے بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ جیسے جیسے لوگوں کی عمر بڑھتی ہے وہ دوسروں پر انحصار کرنے لگتے ہیں اور انہیں خصوصی دیکھ بھال کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ اس لیے، ہمارے بزرگوں کو سستی طبی سہولیات تک رسائی دینا ناگزیر ہے۔میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ بہتر صحت کی سہولیات کو ترجیح دیں، سماجی تحفظ بہتر بنائیں، بزرگوں کے حقوق کا تحفظ کریں اور انہیں ایک دوستانہ اور صحت مند ماحول فراہم کریں۔آج کے دن، آئیے پاکستان کو مزید جامع اور بزگ دوست ملک بنانے کی کوشش کریں ۔

تازہ ترین

January 15, 2025

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت سرحد رورل سپورٹ پروگرام(SRSP) کااجلاس

January 15, 2025

بجلی کی فراہمی کا نیا نظام صنعتی ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر ے گا، صدر آئی سی سی آئی

January 14, 2025

  چیئرمین پی اے آر سی کو گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا

January 14, 2025

علمائے کرام اور ماہرین صحت نے حکومت پر زور دیا کہ وہ الٹرا پروسیسڈ فوڈ کے استعمال کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے

January 14, 2025

سیکورٹی چیلنجز کاروبار کو بری طرح متاثر کرتے ہیں،صدر ناصر قریشی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر