اسلام آباد(آئی ایم ایم)اینٹی نارکوٹکس فورس کی کراچی میں انٹرنیشنل کنسائنمنٹ کے ذریعے بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام۔چار مختلف ممالک کے لیے مٹھائی کے ٹِنوں میں مہارت سے چھپائی گئی ہیروئن اور آئس برآمد۔ خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے کراچی میں واقع کورئیر آفس میں یو کے، سری لنکا ،ہانگ کانگ اور نیوزی لینڈ بھیجے جانیوالے حبشی حلوہ کے درجنوں ٹِنوں میں مہارت سے چھپائی گئی منشیات قبضے میں لے لی۔
یو کے برمنگھم بھیجے جانیوالے 40 میں سے 6 ٹِنوں میں چھپائی گئی 2.1 کلو ہیروئن برآمد۔ سری لنکا کولمبو بھیجے جانیوالے 40 میں سے 4 مٹھائی ٹِنوں میں سے 1.4 کلو ہیروئن برآمد۔۔جبکہ ہانگ کانگ بھیجے جانیوالے 40 میں سے 10 مٹھائی کے ٹِنوں میں سے 3.6 کلو آئس برآمد۔ جبکہ چوتھی کنسائنمٹ نیوزی لینڈ کے لیے بُک گئی اور 40 مٹھائی ٹِنوں میں 3.6 کلو آئس برآمد۔مجموعی طور پر 9.55 ملین مالیت کی 3.5 کلو ہیروئن اور 7.2 کلو آئس قبضے میں لے لی گئی۔کاروائی کے دوران ملزم بھی گرفتار ۔ملزم نے تفتیش کے دوران ایک بڑے اور منظم منشیات نیٹ ورک کا بھی انکشاف کیاہے۔
دیگر ملزمان کی گرفتاری کےلئے آپریشن جاری۔منشیات اسمگلروں کی جانب سے نِت نئے طریقوں سے منشیات اسمگلنگ کو ناکام بنانے کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کاروائیاں جاری رکھے گی۔ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات آغاز کر دیا گیا ہے۔