کراچی(آئی ایم ایم)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا اعظم بستی آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ان کے استقبال کے لیے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے گرم جوشی سے گورنر کا خیرمقدم کیا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر وحید خان کنڈی کی جانب سے منعقد کی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن کا قیام۔ نوجوانوں کو ترقی کے مواقع فراہم کرنا ، خواتین کو با اختیار بنانا انکے حقوق کی حفاظت اور صوبہ کا سافٹ امیج دنیا کے سامنے روشن کرکے معاشی ترقی کی راہیں ہموار کرنا میری ترجیحات میں شامل ہے ہم عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں اور ملک بھر میں یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تقریب میں اویس خان مروت ، چوہدری حامد ، پیرگل کنڈی ، گل خان مروت کے علاؤہ مقامی رہنماؤں اور عمائدین نے بھی شرکت کی، جنہوں نے گورنر کے خیالات کو سراہا اور صوبے کی ترقی کے لیے ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔