بانی پی ٹی آئی اپنے اقتدار کیلئے لاشیں گرانا چاہتے ہیں،سینیٹر فیصل واڈا

اسلام آباد(آئی ایم ایم)سینیٹر فیصل واڈا نے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی اپنے اقتدار کیلئے لاشیں گرانا چاہتے ہیں،یہ چاہتے ہیں معصوم پاکستانیوں کا خون بہے، ان کو پریشانی ہے کہ ملک سیدھی پٹری پر چل رہا ہے ، پٹرول سستا ہو رہا ہے ، بانی پی ٹی آئی پہلے خود کو ذہنی غلامی سے تو آزاد کریںاورآزادی کی جدوجہد کے لیے پہلے اپنے بیٹوں کو واپس بلائیں،بانی پی ٹی آئی اپنی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ٹھوک رہے ہیں، گنڈا پور ایک پیادہ ہے مگر اس کی زندگی بھی اہم ہے، اس کے پیچھے ایک کہانی چل رہی ہے، جو بدمعاشی اور غنڈہ گردی کی بات کررہاہے وہ وزیراعلیٰ ہے، آپ کے پی کے وسائل اپنے احتجاج کے لیے استعمال کر رہے ہیں، کے پی اور پنجاب کی پولیس آمنے سامنے کھڑی شیلنگ کررہی ہے،بیرسٹرگوہر شریف آدمی ہیں، ان کو کہہ دیا بزدل ہے نکال دیں،یہ کسی کے باپ کا ملک نہیںبھڑکیں مارنے کا کوئی فائدہ نہیں،پاکستان کی خودمختاری کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا ،مجھے اس دوراہے پر نہ لایا جائے کہ پھر مجھے اپنے فون سے چیزیں سب کے سامنے رکھنی پڑیں، عدلیہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگاسینیٹر فیصل واڈا نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،انکا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اندر سے لاشوں کے ڈھیر گرانے کی تیاری ہے،بانی پی ٹی آئی کو اپنے اقتدار کیلئے لاشیں چاہئیں،یہ چاہتے ہیں معصوم پاکستانیوں کا خون بہے، یہ ڈی چوک اس لیے آئیں گے کیونکہ انہیں تصادم چاہیے، یہ بزدلی ہے کہ آپ غریبوں کو مروانے کے لیے احتجاج کررہے ہیں،بانی پی ٹی آئی پہلے خود کو ذہنی غلامی سے تو آزاد کریں، آزادی کی جدوجہد کے لیے پہلے اپنے بیٹوں کو واپس بلائیں، بانی پی ٹی آئی اپنی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ٹھوک رہے ہیں، پی ٹی آئی کے لوگوں کا دماغ کدھر ہے،فیصل واوڈا کا مزیدکہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور ایک پیادہ ہے مگر اس کی زندگی بھی اہم ہے، اس کے پیچھے ایک کہانی چل رہی ہے، جو بدمعاشی اور غنڈہ گردی کی بات کررہاہے وہ وزیراعلیٰ ہے، آپ کے پی کے وسائل اپنے احتجاج کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

کے پی اور پنجاب کی پولیس آمنے سامنے کھڑی شیلنگ کررہی ہے، عدلیہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، 2018 میں ہم نے مینڈیٹ چوری کیا آج انہوں نے کرلیا، فیض حمید کے سامنے اس وقت کھڑا ہوا جب وہ کرسی پر تھے، ملکی معیشت بہتر ہو رہی ہے، ملک میں سمٹ ہورہی ہے، دیگر ممالک کے وزرائے اعظم آرہے ہیں،پیٹرول سستا ہو رہا ہے، 9 سینٹ کی بجلی دینے کی بات ہورہی ہے، ملک میں سرمایہ کاری آرہی ہے، عمران خان کو پریشانی یہ ہے کہ معیشت بہتر ہوگئی ہے اور ملک پٹری پر چڑھ گیا ہے، حکومت کی نالائقی ہے کہ وہ ان چیزوں کواجاگر نہیں کر رہی ہے،پاکستان کی ترقی کواب کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا،خان صاحب کو اگرغنڈہ گردی کرنی ہے تو دیکھ لیتے ہیں سیاسی فتح کس کی ہوتی ہے،پریس کانفرنس کا مقصد عوام کو بچانا ہے، میری والدہ کا انتقال ہوا تو ان کا سوشل میڈیا پر تمسخر اڑایا گیا،ان میں سے نہیں جو 9 مئی کے بعد پریس کانفرنس کرکے الگ ہوئے، مجھے اس دوراہے پر نہ لائیں کہ اپنےفون سے قوم کے سامنے کچھ رکھنا پڑے۔

تازہ ترین

November 26, 2024

ملک کے سیاسی حالات، احتجاج اور راستوں کی بندش پر کاروباری برادری پھٹ پڑی

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ