گوجرانوالہ(آئی ایم ایم)وائس چیئرمین واسا ممبر پنجاب اسمبلی عمر فاروق ڈار کی زیر صدارت ہیڈ افس واسا گوجرانوالہ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایم ڈی واسا فیصل شوکت ڈائریکٹر انجینئرنگ کا شان حفیظ بٹ، ڈائریکٹر ایڈمن مقصود انجم رانا، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز انجینئرنگ اور سب انجینیئرز کی شرکت۔ ڈپٹی ڈائریکٹر خرم نبیل بٹ نے گوجرانوالہ کی عوام کو فراہمی و نکاسی اپ کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور اس سلسلہ میں واسا کو درپیش مسائل کے متعلق تفصیلی بریفنگ پیش کی وائس چیئرمین واسا عمر فاروق ڈار کا وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں عوامی شکایات سننے کے لیے ہر جمعہ صبح 10 بجے سے 12 بجے کھلی کچہری کے انعقاد کا اعلان کیا اور کہا کہ وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن کے مطابق عوام کو فراہمی و نکاسی آب کی بہترین سروسسز فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے واسا کے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور دیا تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔وائس چئیرمین نے کہا کہ تمام متعلقہ افسران اور عملہ نکاسی آب کے عمل کو تیز کریں تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔وائس چیئرمین واسا نے تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کی مشینری کو فعال رکھنے کی ہدایات دیں ۔