ملک کی سیاسی جماعتیں سیاست کو اقتدار کے حصول کیلئے استعمال کر رہی ہیں،خالد مسعود سندھو ایڈووکیٹ

اسلام آباد (آئی ایم ایم) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی صدر خالد مسعود سندھو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سیاست عوامی خدمت کا نام ہے مگر بدقسمتی سے ملک کی سیاسی جماعتیں سیاست کو اقتدار کے حصول کیلئے استعمال کر رہی ہیں،آئین میں ترامیم پارلیمنٹ کا حق ہے،پر امن احتجاج ہر کسی کا آئینی حق ہے،ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو عوام کی بہتری کیلئے مل بیٹھ کر فیصلے کرنا ہونگے،رکنیت سازی کے ذریعے میرٹ پر ملک کو بہتر اوراہل قیادت دینگے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پارٹی کے دیگر رہنماؤں صدر راولپنڈی اسلام آبادشفیق الرحمان وڑائچ، انعام الرحمان کمبوہ ،ڈپٹی میڈیا سیکرٹری سلیم الیاس اور یاسر عرفات بٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، خالد مسعود سندھو ایڈووکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ملک میںمہنگائی اور انتشار پسندی انتہا پر ہے۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام کو مشکلات سے نکالنے کیلئے رکنیت سازی کے ذریعےانکی تربیت سازی کی جائے،اسی سلسلے میں یکم اکتوبر سے لاہور سے پارٹی کی رکنیت سازی کا عمل شروع کیا گیا ہے،رکنیت سازی مکمل ہونے کے بعد پارٹی انتخابات کروائے جائینگے جس میں پارٹی کیلئے بہتر کام کرنے والا پارٹی کی قیادت کیلئے اہل ہوگا،ہم پارٹی قیادت کی طرف سے ون مین شو اور صرف میںہوں تو پارٹی ہے والا تصور ختم کرنا چاہتے ہیں،ذاتی مفاد کیلئے کام کرنے والی سیاسی پارٹی نہیں بلکہ مفاد پرست ٹولہ ہوتا ہے،ماضی میں بھی حکومت اور اپوزیشن عوامی خدمت کے بجائےاپنی اپنی انا کے خول میں بند رہے ہیںاور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے ،ہم حکومت اور اپوزیشن دونوں سے درخواست کرتے ہیں کہ خدارا ملک اور عوام کی بہتری کیلئے ملکر بیٹھیں اور عوام کو درپیش مسائل کا حل نکالیں،پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں سے امید ہے کہ وہ اپنے اندر جمہوری رویئے لیکر آئینگی،انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے حالات آپکے سامنے ہیں، انکے عوام کو مشکلات سے نکالنے کیلئے او آئی سی اور پاکستان کو ملکر کام کرنا چاہیئے تاکہ انہیں اسرائیلی اور بھارتی مظالم سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئین میں ترامیم کرنا خالصتا” پارلیمنٹ کا استحقاق ہے،یہ وقت ثابت کرتا ہے کہ قانون سازی ٹھیک تھی یا غلط،ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اپنا انتخابی منشور ملک کی بہتری کیلئے ہی بناتی ہیں،جمہورت میں جمہور کا اہم کردار ہےاگر جمہور کی بات نہیں ہو گی تو پھر جمہوریت کیسے قائم رہ سکتی ہے۔ ملک میں بسنے والے تمام شہریوں اور سیاسی جماعتوں کو آئین اور قانون کے اندر رہتے ہوئے پر امن احتجاج کا حق حاصل ہے حکومت کو بھی ہر کسی کو پر امن احتجاج کی اجازت دینی چاہیئے،پارٹی کے راولپنڈی اسلام آباد کے صدر شفیق الرحمان وڑائچ نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کو سستی روٹی،فری میڈیکل اور فری روزگار جیسے اہم اقدامات اوراپنی عوامی خدمت کی بنا پر رکنیت سازی مہم میں بہت اچھا رسپانس مل رہا ہے، گو کہ اس وقت ملک اور قوم انتشار اور معاشی پریشانی کا شکار ہے مگر اس کے باوجود پارٹی کی رکنیت سازی میں عوام بڑھ کر حصہ لے رہے ہیں،ہماری پارٹی کا نظریہ، نظریہ پاکستان ہے جس کو اپنا کر ملک کے بیشتر مسائل حل کئے جا سکتے ہیں۔

تازہ ترین

November 26, 2024

ملک کے سیاسی حالات، احتجاج اور راستوں کی بندش پر کاروباری برادری پھٹ پڑی

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ