صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کاقومی یوم استقامت،8 اکتوبر 2024 ء کے موقع پر پیغام

اسلام آباد(آئی ایم ایم)آج ہم 8 اکتوبر 2005 ءکے تباہ کن زلزلے اور اس کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان کی یادمیں قومی استقامت کا دن منا رہے ہیں۔ یہ زلزلہ ہمارے شہروں اور دیہاتوں میں ناقابل ِفراموش تباہی کا باعث بنا۔ تاہم، اس تباہی کے دوران ہماری قوم نے بے مثال استقامت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا اور متاثرین کی دل کھول کر مدد کی۔

آج، میں اس زلزلے کے بعد گراں قدر تعاون کرنے پر عالمی برادری، دوست ممالک، سول سوسائٹی اور فلاحی تنظیموں کا بھی تہہ ِدل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ۔ انہوں نے ہم سے حمایت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف ہماری سڑکوں، تعلیم، صحت اور دیگر انفراسٹرکچر کی تعمیرِ نو میں مدد کی بلکہ زلزلے سے متاثرہ لوگوں کو امید بھی دی اور انہیں اپنی زندگیوں کی تعمیر ِنو کے قابل بنایا۔

حالیہ برسوں میں، موسمیاتی تبدیلیوں کے پیشِ نظر پاکستان کو قدرتی آفات سے لاحق خطرہ بڑھ گیا ہے۔ بڑھتا درجہ حرارت، غیر متوقع اور شدید موسمی حالات جیسا کہ سیلاب، خشک سالی، گرمی کی لہراور لینڈ سلائیڈنگ سے ہمارے بنیادی ڈھانچے اور لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے ۔

چونکہ پاکستان میں موسمیاتی آفات کی تعدد اور شدت میں اضافہ ہوا ہے، اس لیے یہ امر بے حد ضروری ہے کہ ہم اپنی قومی اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کی استعداد ِکار میں اضافہ کریں اور ان کی آفات سے نمٹنے کی تیاری بڑھائیں۔ ہمیں اپنے متعلقہ اداروں کو جدید ترین ٹیکنالوجیز، مہارتوں اور وسائل سے لیس کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ابھرتے چیلنجز کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کر سکیں۔ خطرات سے بروقت نمٹنے کے لیے قبل از وقت وارننگ کے نظام کو بہتر بنانا، قومی اور صوبائی اداروں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانا، اور آفات سے نمٹنے کی جدید حکمت عملیوں کو اپنانا ہماری کلیدی ترجیحات ہونا چاہئیں۔ مزید برآں، ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے لیے موسمیاتی طور پر پائیدار بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر توجہ دینی چاہیے۔ ہمیں اپنے لوگوں کو آفات کے خطرے سے مؤثر انداز میں نمٹنے اور اسے کم کرنے کے بارے میں تعلیم بھی دینے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ ، آفات سے نمٹنے کی تیاری کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے ہمیں اپنی کمیونٹیز کی فعال شرکت یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

قومی استقامت کا یہ دن ہمیں یاد دہانی کراتا ہے کہ پاکستانی قوم نے مختلف چیلنجز کے سامنے غیر معمولی استقامت کا مظاہرہ کیا اور ہم ہمیشہ پہلے سے بھی مضبوط قوم بن کر ابھرے ۔ مجھے یقین ہے کہ اگر ہم اتحاد اور استقا،ت کے جذبے کے ساتھ کام کرتے رہیں تو ہم اپنے ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پا سکتے ہیں۔

تازہ ترین

October 18, 2024

وزیر اعظم کی موسمیاتی معاون رومینہ خورشید عالم کا موسمیاتی اتھارٹی پر متفقہ موسمیاتی کارروائی کے لیے شراکت داروں سے رابطہ قائم کرنے پر زور

October 18, 2024

خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی اے این پی کی تجویز صوبہ ہزارہ تحریک نے مسترد کردی

October 18, 2024

مرکزی جمعیة و اہلحدیث یوتھ فورس حلقہ کھیالی شاہ پور کے زیر اہتمام 21ویں کانفرنس

October 18, 2024

چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر زرداری کی قیادت میں شہیدوں کا مشن مکمل کرینگے، چودھری اسلم گل

October 18, 2024

ایف پی سی سی آئی کے صدر کا آئی سی سی آئی کا دورہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ