گوجرانوالہ (آئی ایم ایم)استاذ العلما مفتی محمد عبدالطیف قادری رضوی سچے عاشق رسول ۖ اور محب وطن تھے دین کے فروغ اور تحریک نظام مصطفے کے لئے آپ کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ مفتی محمد عبدالطیف قادری جیسے اولیائے کرام نے ہی لوگوں کو اسلام کی طرف مائل کیا ۔اولیائے کرام کے آستانوں سے محبت رسولۖ کی خوشبو آتی ہے یہ دہشت گردی نہیں بلکہ ناموس رسالت مابۖ پر کٹ مرنے کا درس دیتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین مذہبی سکالر علامہ پیر عبدالرشید اویسی نے جامعہ عطائے مصطفے جگنہ سیالکوٹ روڈ میں قبلہ مفتی محمد عبدالطیف قادری رضوی کے دوروزہ سالانہ عرس مبارک اور جلسہ دستار فضیلت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب کی صدارت صاحبزادہ محمد عبدالحفیظ قادری رضوی نے کی۔تقریب سے علامہ مفتی محمد نعیم اختر نقشبندی،پیر سید حسن رضا،صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی،علامہ محمد خالد حسن مجددی،علامہ،مفتی ابوبکر صدیق،،مفتی محمد عبداللہ قادری،صاحبزادہ فیض رسول صدیقی،پیر سید مستجاب علی شاہ شیرازی،مولانا مفتی محمد عرفان القادری،محمد زاہد حبیب قادری ، و دیگر نے خطاب کیا جبکہ تقریب میں صاحبزادہ عبد العزیز قادری قاری شاہد رسول رضوی،سید محمد احمد رضا شاہ،حافظ محمد رفیق قادری،قاری محمد غلام سرور رضوی،،حافظ قاری محمد زاہد سیالوی، پروفیسر محمد عبدالرئوف قادری،مولانا محمد عبدالحفیظ سیالوی،قاری محمد احمد رضا قادری،قاری محمد اعظم چشتی،قاری ممتاز احمد صدیقی،پروفیسر فیض رسول فیضان،مولانا سید غلام مصطفی شاہ،،مولانا محمد ذوالفقار قادری،حافظ مولانا محمد ایوب نقشبندی،قاری محمد عبدالحمید قادری قاری محمد کاشف قادری،،محمد شازب علی چٹھہ،چوہدری محمد اقبال ہنجرا،ملک محمد نصیر احمد نقشبندی،محمد احمد نورانی،محمد نعمان صدیقی،محمد راشد مغل،محمد بلال بٹ قادری،صاحبزادہ محمد احمد رضا قادری،صاحبزادہ محمد حسن قادری سمیت کثیر تعداد میں دیگر مذہبی شخصیات مریدین نے شرکت کی۔ا س موقع پر جامعہ ہذا کے طلبا کی دستار فضیلت ہوئی اور انعا مات و اسناد تقسیم کئے گئے۔
پیر سید مستجاب علی شاہ شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قران پاک حفظ کرنا بہت بڑی سعادت ہے جو کہ والدین کے لئے شفاعت کا سبب ہے انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہیئے کہ اولاد کی دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ انہیں دینی تعلیم سے بھی آراستہ کریں تاکہ اولاد سہی معنوں میں صدقہ جاریہ ثابت ہو۔ آخر پرعلامہ پیر محمد خالد حسن مجددی نے اسلام کی سربلندی، ملکی سلامتی کے کئے خصوصی دعا کی۔