پشاور(آئی ایم ایم)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق ایم پی اے نیلوفر بابر نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیلوفر بابر نے پیپلز پارٹی کی خدمات اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر گورنر کو آگاہ کیا اور پارٹی کے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کے حوالے سے بات چیت کی۔انہوں نے صوبہ میں یوتھ انگیجنٹ اور وویمن امپاورمنٹ کے حوالہ سے گورنر خیبرپختونخوا کی ترجیحات کو خراج تحسین پیش کیا گورنر فیصل کریم کنڈی نے نیلوفر بابر کی پارٹی کے لیے خدمات کو سراہا اور صوبے میں پارٹی کے کردار کو مزید فعال بنانے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ سے عوام کی فلاح کے لیے کام کرتی آئی ہے اور خیبرپختونخوا میں پارٹی کو مزید مضبوط کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ملاقات میں صوبے کی موجودہ سیاسی حالات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔