PAB کے وفد صدرقاری سعد نور کی قیادت میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی

پشاور(آئی ایم ایم)پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ (PAB) کے وفد صدرقاری سعد نور کی قیادت میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی جس میں بصارت سے محروم طلبہ کی تعلیم اور ان کے لیے دیگر ضروری سہولیات کے حوالے سے اہم گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے دوران وفد نے بصارت سے محروم افراد کے مسائل اور ان کو درپیش مشکلات پر روشنی ڈالی، خاص طور پر یونیورسٹی سطح پر تعلیم حاصل کرنے میں حائل رکاوٹوں کو اجاگر کیا گیا۔ انہوں نے گورنر سے مطالبہ کیا کہ حکومت ان طلبہ کے لیے ایک جامع پالیسی بنائے جس سے وہ بلا رکاوٹ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفد کے مسائل کو غور سے سنا اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ حکومت بصارت سے محروم طلبہ کو تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق ہے اور حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ کوئی بھی طالب علم اپنی جسمانی معذوری کی وجہ سے پیچھے نہ رہ جائے۔

انہوں نے کہا کہ بصارت سے محروم افراد کی صلاحیتوں سے انکار ممکن نہیں انہیں سہولیات کی فراہمی اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے انہوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ خصوصی طلبہ کے لیے یونیورسٹیوں میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور ان کے تعلیمی سفر کو آسان بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور بریل مواد کی دستیابی پر خصوصی توجہ دیں۔

تازہ ترین

November 26, 2024

ملک کے سیاسی حالات، احتجاج اور راستوں کی بندش پر کاروباری برادری پھٹ پڑی

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ