پشاور(آئی ایم ایم)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات منور انجم نے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبہ میں قیام امن۔ یوتھ انگیجنٹ ، وویمن امپاورمنٹ میری ترجیحات میں شامل ہے صوبہ کا سافٹ امیج دنیا کے سامنے روشن کرنا اور معاشی سرگرمیوں کا فروغ انتہائی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت نے جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر پورا اترنے کے لیئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا منور انجم نے گورنر خیبرپختونخوا کی قیادت ، خیبرپختونخوا کے حقوق ، عوامی مسائل کے حل اور پارٹی کے لیے ان کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ فیصل کریم کنڈی پارٹی کے اہم ستون ہیں۔