راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اسٹرائیک کور کا دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف نے اسٹرائیک کور کی مشترکہ تربیتی مشق کا مشاہدہ کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس مشق کا مقصد جاری آپریشنل تیاریوں کی توثیق کرنا ہے، آرمی چیف نے مشق میں شریک جوانوں سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف نے جوانوں کے جذبے، آپریشنل کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ امن میں حقیقت پسندانہ مشن پر مبنی تربیت میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت دے سکتی ہے۔
آرمی چیف کی آمد پر کمانڈر منگلا کور نے اُن کا استقبال کیا۔
مزید پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہی ہو گا، نگران وزیرداخلہ