صدر مملکت کا چینی شہریوں کا تحفظ اور سلامتی یقینی بنانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ ، چین کے سفارت خانے کا دورہ کیا

اسلام آباد (اے پی پی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کا تحفظ اور سلامتی یقینی بنانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی کے اس گھنائونے جرم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں دوستوں کے درمیان دوستی کے بندھن کو کمزور نہیں کر سکتیں۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمعرات کو چین کے سفارت خانے کا دورہ کیا۔صدر مملکت نے چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ زئے دونگ کے ساتھ ملاقات کی۔صدر مملکت نے 7 اکتوبر کو دہشت گردانہ حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے دکھ کی گھڑی میں چینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چینی حکومت اور عوام کا پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ہے، دونوں ممالک کے دشمن دونوں ریاستوں کے مابین بڑھتی شراکت داری نہیں دیکھ سکتے۔

تازہ ترین

October 17, 2024

وفاقی وزارتِ تعلیم گرلزسپورٹس کارنیوال آج سے شروع ہوگا

October 17, 2024

چیئرمین سی ڈی اے کا سیرینہ اور F-8 (پی ٹی سی ایل چوک) انٹرچینجز کی تعمیر کے حوالے سے جائزہ اجلاس

October 17, 2024

گرو گرین نیٹ ورک کا ایشیائی ترقیاتی بینک سے فوسل فیول منصوبوں کی فنڈنگ بند کرنے کا مطالبہ

October 17, 2024

سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ کی قیادت میں ٹریفک پولیس کی کارکردگی میں بہتری آگئی ہے ، شیخ بابر کھرانہ

October 17, 2024

بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کی 17ویں برسی کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ