گوجرانوالہ(آئی ایم ایم)مساجد کامیاب معاشرے کی تشکیل میں کلیدی کردار ہیں دور رسالت میں مسجد کو کمیونٹی سنٹر کی حیثیت حاصل تھی جہاں عبادات کے ساتھ ساتھ معاشرتی بہبود کے فیصلے بھی ہوتے تھیمرکز عثمان دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری علوم کی ترویج کے لئے بھی میدانِ عمل میں کوشاں ہے جہاں بچوں کی ایک سچا مسلمان بننے کے ساتھ محب وطن پاکستانی بننے کی تربیت کی جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکز عثمان کھیالی گوجرانوالہ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں مقررین نے کیا۔تقریب کا آغاز بانی ادارہ معروف اسلامی سکالر مولانا محمد سلیمان شاکر کے خطبہ جمعہ سے ہوا۔عوام الناس کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سلیمان شاکر نے کہا اسلا م میں تعلیم لازمی ہے،تعلیم کی ہمہ جہت اہمیت کے پیش نظر اختیاری تعلیم کا دین میں کوئی تصور نہیں۔ تعلیم ہر ایک کے لیے اور لازمی ہے۔ خواندگی ایسی چیز نہیں جسے عوام کی مرضی پر چھوڑا جا سکے ایس ایچ او تھانہ کھیالی مسعود عالم مغل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں۔
ان کی تعلیم کا انتظام کرنا درحقیقت خود اپنے مستقبل کو سنوارنے کے مترادف ھے دینی اور دنیاوی تعلیم ہر مسلمان کے لئے لازم ہونی چاہیے سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری تنویر احمد چیئرمین نے کہا مرکز عثمان میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی علوم کی کلاسز خوش آئند اور اہل علاقہ کی خوش قسمتی کی علامت ھے عہد نبوی میں بھی آپ ۖ کی زیر تربیت بہت سے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے مختلف مضامین میں تخصص وامتیاز حاصل کر لیا تھا۔انہوں نے کامیاب ہونے والے بچوں کے اساتذہ و والدین کو مبارکباد پیش کی تقریب میں پوزیشن ہولڈر 65 طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔