اسلام آباد (آئی ایم ایم)ڈیرہ اسماعیل خان کی معروف کاروباری شخصیت حاجی رمضان آف زام ٹریڈرز نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال امن و امان کے حالات اور باہمی دلچسپی کے دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمک ڈیرہ اسماعیل خان ، ڈیرہ غازی خان انڈس ہائی وے کو دو رویہ سے چار رویہ کیا جارہا ہے جس سے خطہ کے باسیوں کو معاشی ترقی کے بہتر مواقع میسر ہونگے بلکہ آمد و رفت کے مسائل و مشکلات بھی حل ہونگی۔