اسلام آباد(آئی ایم ایم)ایف آئی اے امیگریشن کی ملتان ائرپورٹ پر بڑی کاروائیاں- گداگری میں ملوث 3 خواتین سمیت 5 مسافر گرفتار .ملزمان فلائٹ نمبر PF722 اور PA870 کے ذریعے گداگری کے غرض سے سعودی عرب جا رہے تھے۔گرفتار ملزمان میں شاہد عباس، عدنان حیدر، سمیرا بی بی، شہناز مائی اور آمنہ مائی شامل.ملزمان کا تعلق ملتان، ڈی جی خان، وہاڑی اور جھنگ کے مختلف علاقوں سے ہے.ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم شاہد عباس اور عدنان حیدر بازو سے معذور ہیں اور بھیک مانگنے کے غرض سے سعودی عرب جا رہے تھے.جبکہ ملزمہ سمیرا بی بی، شہناز مائی اور آمنہ مائی فروری 2024 بھیک مانگنے کے غرض سے سعودی عرب گئے تھے.
گرفتار ملزمہ 4 ماہ قبل ہی سعودی عرب سے پاکستان پہنچے تھے.گرفتار ملزمان آمدن کے ذرائع کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے.سفری ریکارڈ کے مطابق گرفتار ملزمہ 3 ماہ قبل سعودی عرب سے پاکستان پہنچی تھی۔ملزمان ہوٹل بکنگ کے حوالے سے بھی ٹھوس دستاویزات دینے میں ناکام رہے۔ملزمان سفری اخراجات کے حوالے سے بھی حکام کو مطمئن نہ کر سکے.گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل ملتان منتقل کر دیا گیا ہے.