فیصل کریم کنڈی نے صوبائی اسمبلی میں پاسپورٹ اور نادرا دفاتر کا باضابطہ افتتاح کر دیا

پشاور(آئی ایم ایم)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی اسمبلی میں پاسپورٹ اور نادرا دفاتر کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر اسپیکر بابر سلیم سواتی، ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی ، قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباد اللہ، پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈرز احمد کریم کنڈی ، ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ مصطفی کمال قاضی اور ڈائریکٹر نادرا خالد عنایت اللہ اور دیگر ممبران اسمبلی و سیکرٹریٹ اسٹاف بھی موجود تھے۔ گورنر کے اس دورے کا مقصد اسمبلی کے ارکان، سیکرٹریٹ اسٹاف، اور پریس گیلری کے افراد کو کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی سہولت ان کی دہلیز پر فراہم کرنا تھا۔گورنر خیبر پختونخوا نے اپنے دورے کے دوران اسمبلی ہال اور جرگہ ہال کا بھی جائزہ لیا۔ یہ فیصل کریم کنڈی کا بطور گورنر خیبر پختونخوا، صوبائی اسمبلی کا پہلا دورہ تھا۔ اس موقع پر انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس منصوبے میں بھرپور تعاون کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ اسپیکر بابر سلیم سواتی نے پارلیمانی جرگہ کے قیام میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے زور دیا کہ سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر امن کی بحالی پر توجہ مرکوز کی جائے اور پختون جرگہ کے مطالبات پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں آئینی مطالبات کے حل کے لئے مشترکہ طور پر فیصلے کریں گی اور پاکستان کے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے تمام جائز مطالبات کو پورا کیا جائے گا۔

انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ 1991 کے معاہدے کے باوجود خیبر پختونخوا کو اب تک پانی کی فراہمی مکمل نہیں ہو سکی۔انہوں نے کہا کہ پختون جرگہ کے دوران تین دن تک خدشات کا اظہار کیا گیا، تاہم سب کا موقف امن و امان کے قیام پر متفق تھا اور ایک ہی امن کا جھنڈا بلند کیا گیا۔

تازہ ترین

November 26, 2024

ملک کے سیاسی حالات، احتجاج اور راستوں کی بندش پر کاروباری برادری پھٹ پڑی

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ