ہلال احمر پاکستان خیبر پختونخوا چیپٹر کی منیجمنٹ کمیٹی کااجلاس

پشاور(آئی ایم ایم)ہلال احمر پاکستان خیبر پختونخوا چیپٹر کی منیجمنٹ کمیٹی کااجلاس گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں چیئرمین ملک عظمت اورکزی ، رکن صوبائی اسمبلی احمد کریم کنڈی ، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر زبیر خٹک اور دیگر ممبران نے شرکت کی اجلاس میں ہلال احمر پاکستان خیبر پختونخوا چیپٹر کے لیئے فرزند وزیر کو وائس چیئرمین منتخب کیا گیا جبکہ اعزازی خزانچی کے الیکشن میں عزرا جمشید کو ہی بطور خزانچی برقرار رکھا گیا ۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہلال احمر کے کردار کو عوام کے لیئے مذید مفید بنانا انتہائی ضروری ہے ، انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری سے فنڈز کے حصول کو یقینی بنانے کے لیئے تمام ممبران کو محنت کرنی ہوگی ، ہلال احمر کا کردار عالمی سطح پر مسلمہ ہے ،انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات اور ہنگامی حالات میں ہلال احمر کی خدمات نے صوبے کے عوام کو بروقت امداد فراہم کی ہے اور اس ادارے کا کردار معاشرتی ترقی میں انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا، “ہلال احمر خیبر پختونخوا نہ صرف قدرتی آفات کے دوران بلکہ صحت کے دیگر شعبوں میں بھی بہترین خدمات فراہم کر رہا ہے۔” گورنر نے ہلال احمر کے منصوبوں میں حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اس بات پر زور دیا کہ انسانی خدمت کے ان منصوبوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے وسائل اور اقدامات میں اضافہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وفاق سے فنڈز کے حصول کے لیئے میں آپکے وکیل کے طور پر کردار ادا کرونگا گورنر نے تمام شرکاء کو ہدایت کی کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو تیز تر اور زیادہ مؤثر بنایا جائے تاکہ صوبے کے پسماندہ علاقوں میں بھی بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اجلاس میں ہلال احمر خیبرپختونخوا کے لیئے سات رکنی ایگزیکٹو کمیٹی ، فنانس سب کمیٹی ، ہیومین ریسورس سب کمیٹی ، لیگل پراپرٹی رینٹ سب کمیٹی ، ہیلتھ سب کمیٹی ، ریورس موبلائزیشن اینڈ فنڈ رائزنگ کمیٹی ، آئی ٹی اینڈ میڈیا کمیٹی کی منظوری دی گئی، اس موقع پر ڈیرہ اسماعیل خان ، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، اور سوات میں ایمرجنسی ریسپانس سنٹرز کے قیام کی تجاویز کو انتہائی ضروری قرار دیا گیا۔

تازہ ترین

November 26, 2024

ملک کے سیاسی حالات، احتجاج اور راستوں کی بندش پر کاروباری برادری پھٹ پڑی

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ