بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینٹر روبینہ خالد کی وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سے ملاقات

کراچی (آئی ایم ایم) چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے آج صوبائی وزیر تعلیم و خواندگی سید سردار علی شاہ سے انکے دفتر میں ایک اہم ملاقات کی ۔ ملاقات میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد کی اسکل ڈویلپمنٹ اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی کفالت قسط کی ادائیگی کے دوران اسکولوں میں کیمپ سائٹس مختص کرنے کے حوالے سے گفتگو کے ساتھ ساتھ صوبے میں ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل تعلیم کے فروغ اور تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد علی عباسی، بی آئی ایس پی سندھ کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار شیخ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے ملاقات میں کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سکل ڈولپمینٹ اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے حوالے سے مختلف پروگرامز پر کام کر رہا ہے تاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے خاندانوں کو مختلف تکنیکی تعلیم دیکر انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جاسکے۔ بی آئی ایس پی اور حکومت سندھ فلیگ شپ پروگرام کے تحت مل کر فنی تربیت کے لیے کام کر سکتے ہیں۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ بی آئی ایس پی مالی معاونت کے علاوہ خاندانوں کو خود کفیل بنانے کے حوالے سے سنجیدہ کوشش کر رہا ہے۔ ہم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ مستحقین کے بچوں کی فنی تعلیم پر زیادہ توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔

صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی کی معاونت کی پیشکش کو سراہتے ہوئے ان کے اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کا خواب پاکستانی خواتین کے معاشی استحکام اور ان کے خودکفیل ہونے کے حوالے سے واضح رہا ہے۔

ایسے بچے جو اپنے خاندانوں کی کفالت کی وجہ سے تعلیم مکمل نہیں کر پاتے ایسے بچوں کے لیے کام کرنے کی ضروت ہے۔اس وقت تعلیم اور ٹیکنیکل مہارت ایک ساتھ دے کر نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، صوبائی محکمہ تعلیم اور اسٹیوٹا کو ملکر تکنیکی تعلیم اور اسکلز ڈولپمنٹ پر کام کرنا ہے۔

ملاقات کے دوران اسکل ایجوکیشن کے حوالے سے آئیندہ لائحہ عمل تیار کرنے اور حتمی سفارشات کے لیے ورکنگ پیپر تیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں صوبائی وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی کو محکمہ تعلیم سندھ میں کیے گئے ریفارمز کے بارے میں آگاہ کیا۔
صوبائی وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد کے ساتھ تکنیکی اور فنی تعلیم اور تربیت کے حوالے سے اپنا بھرپور ساتھ دینا کا عزم کیا۔بعد ازاں، چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد نے شیریں جناح کالونی میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے بچوں کو بڑے ہوکر مختلف شعبوں میں شامل ہو کر ملک کی خدمت کرنے پر زور دیا۔

تازہ ترین

November 26, 2024

ملک کے سیاسی حالات، احتجاج اور راستوں کی بندش پر کاروباری برادری پھٹ پڑی

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ