پشاور(آئی ایم ایم)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیپلز پارٹی پہاڑ پور کے سینیئر رہنماء سید غضنفر علی، احمد حسین خان زمانوخیل اٹھوگ، اور شاہ جہان اٹھوگ نے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں علاقے کی ترقیاتی ضروریات اور عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں نادرا دفتر، پاسپورٹ آفس، بینک برانچز، اور دیگر اہم مسائل کے حل کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کڑی خیسور میں نادرا دفتر ، پہاڑ پور میں پاسپورٹ دفتر کے قیام پر پیش رفت جاری ہے ، اٹھوگ میں حبیب بنک اور الائیڈ بنک کی برانچز قائم کہ جائیں گی انہوں نے کہا کہ سی آر بی سی پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار پلوں کی مرمت کے حوالہ سے متعلقہ حکام کو فوری ہدایات جاری کردی گئیں۔