صدر مملکت آصف علی زرداری سے چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی ملاقات

اسلام آباد (آئی ایم ایم) صدر مملکت آصف علی زرداری سے چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے ملاقات کی ہے۔منگل کو یہاں ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں معیشت، سرمایہ کاری اور علاقائی روابط سمیت اہم شعبوں میں دو طرفہ سٹریٹجک تعاون مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ دونوں ممالک پاک۔چین اقتصادی راہداری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کریں گے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، انہوں نے دونوں ممالک کے مابین تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ پاک۔چین تعلقات کو وسعت دینے کی مزید گنجائش موجود ہے۔ صدر مملکت نے تجارتی اور عوامی روابط مضبوط بنانے کیلئے ہمہ موسمی سڑکوں کے ذریعے روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چینی کمپنیوں کو پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری سے پاکستان میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک اور گوادر پورٹ کی مدد سے چین کی اقتصادی ترقی سے بھرپور استفادہ کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

صدر مملکت نے انہیں بتایا کہ وہ رواں سال نومبر میں چین کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ، وہ پرانے دوستوں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے اور تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے بات چیت کے منتظر ہیں۔ صدر مملکت نے ملاقات کے دوران اپنے سابقہ دور حکومت میں چین کے کئے جانے والے گزشتہ دوروں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان کو باہمی اہمیت کے اہم مسائل پر چین کی ہمیشہ غیر متزلزل حمایت حاصل رہی ہے۔ انہوں نے دہشت گردانہ حملے میں دو چینی شہریوں کی ہلاکت پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ دلخراش واقعہ پوری قوم کیلئے تکلیف کا باعث بنا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاک چین دوستی کے دشمن چینی شہریوں کو نشانہ بنا کر دوطرفہ تعلقات خراب کرنے اور سی پیک منصوبوں کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

صدر نے کہا کہ دشمن اپنی مذموم کوششوں میں کامیاب نہیں ہوں گے، انہوں نے مجرموں کو مثالی سزا دینے کے پاکستان کے عزم کے اظہار کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے ایوان صدر میں عوامی جمہوریہ چین کی ریاستی کونسل کے وزیر اعظم لی کیانگ کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بھی ظہرانے میں شرکت کی۔

تازہ ترین

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

November 22, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی کی طارق صادق کو مبارکباد

November 22, 2024

قرآنِ کریم قیامت تک آنے والے انسانوں کے لئے راہِ ہدایت ہے،علامہ مولانا صاحبزادہ خلیل احمد مرتضائی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ