ورلڈ فوڈ ڈے پر ثناہ اللہ گھمن کا حیدرآباد میں میڈیا سے خطاب

حیدرآباد(آئی ایم ایم) پاکستان میں خوراک سے متعلق غیر متعدی امراض میں تشویشناک حد تک تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ہم اس وقت صحت کے لحاظ سے ایک بحرانی کیفیت کا شکار ہیں۔ پاکستان 3کروڑ 30لاکھ سے زیادہ مریضوں کے ساتھ زیابیطس کے ساتھ زندہ رہنے والے لوگوں کا دنیا کا تیسر ا بڑا ملک بن چکا ہے۔ اور جس تیزی سے اس مرض میں اضافہ ہو رہا ہے اس میں پاکستان دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔ ہر ایک منٹ کے بعد ایک شخص کو دل کا دودہ پرتا ہے۔ یہی حال موٹاپے، گردوں کی بیماریوں کا ہے جن میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ غیر صحت مند خوراک ان بیماریوں کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔ دنیا نے غیر صحت مند خوراک کے استعمال کو کم کرنے کے لیے جن پالیسیوں پر عمل کیا ان میں ان پر ٹیکسوں میں اضافہ، فرنٹ آف پیک وارننگ لیبلز، ان کی مارکیٹنگ پر پابندی اور تعلیمی اداروں کے قریب ان کی فروخت پر پابندی شامل ہے۔ یہ بات ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے کے موقع پر پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب میں منعقدہ ایک تقریب میں کئی گئیں۔ تقریب میں شرکت کرنے والوں میں پناہ کے سیکریٹری جنرل ثناہ اللہ گھمن، جامشورو یونیورسٹی سے پروفیسر عبد الحفیظ ابڑو، لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر ارشد حسین ابڑو اور ڈاکٹر احمد حسین پٹھان کے علاوہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ثناہ اللہ گھمن نے کہا کہ پناہ پچھلے 40 سالوں سے اپنے ہم وطنوں کو بیماریوں سے بچاؤ کی آگائی دے رہا ہے۔ آگائی کے ساتھ ساتھ پناہ پالیسی ساز اداروں کے ساتھ مل کر ایسی پالیسیاں بنوا رہا ہے جس سے ان بیماریوں کی وجہ بننے والے عوامل کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ان غیر متعدی بیماریوں میں خطرناک حد تک تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ہر منٹ کے بعد ایک شخص کو دل کا دودہ پڑ رہا ہے۔ زیابیطس میں ہم دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آ چکے ہیں۔ اسی طرح موٹاپے، گردوں کے امراض اور دیگر میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ صرف زیابیطس کے علاج پر سالانہ ہونے والے اخراجات کا تخمینہ 2.7 ارب امریکی ڈالرز ہے جو آئی ایم ایف سے ملنے والی قسط سے دوگنا ہے۔ مضر صحت خوراک جیسے الٹرا پرا سیسڈ فوڈز اور میٹھے مشروبات ان بیماریوں کی ایک بڑی وجہ ہے۔ مضر صحت خوراک کے استعمال میں کمی کے لیے دنیا نے جو اہم پالیسیاں اپنا کر کامیابی حاصل کی ہے ان میں ان پر ٹیکسوں میں اضافہ، الٹرا پراسیسڈ فوڈز پر فرنٹ آف پیک وارننگ لیبلز، ان کی مارکیٹنگ پر پابندی شامل ہیں۔ پناہ کی کاوشوں سے میٹھے مشروبات پر ٹیکسوں میں اضافہ ہوا ہے لیکن یہ کافی نہیں ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت ان مضر صحت مشروبات پر50فیصد ٹیکس عائد کرے اور ان پر فرنٹ آف پیک وارننگ لیبلز لگائے۔اس سے نہ صرف ان کے استعمال میں کمی سے بیماریوں میں کمی آئے گی بلکہ حکومت کے ریوینیو میں بھی اضافہ ہو گا۔ ورلڈ بینک کی ایک سٹڈی کے مطابق اگر صرف میٹھے مشروبات پر پاکستان میں 50 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کر دی جائے تو اس سے صحت پر ہونے والے سالانہ اخراجات میں 8.9 ملین امریکی ڈالرز کی بچت ہو گی اور حکومت کو سالانہ 810 ملین امریکی ڈالرز کا ریوینیو بھی ملے گا۔ اسی طرح ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت الٹرا پراسیڈ فوڈز پر فرنٹ آٖ ف پیک وارننگ لیبلز لگوائے تاکہ لوگوں کو صحت مند خوراک کے انتخاب میں مدد ملے۔ٍتقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر عبدالحفیظ ابڑو نے خوراک کے عالمی دن کے موقع پر صحت مند خوراک کو سب کے لیے قابل رسائی بنانے میں حکومت کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے صحت کے خطرناک اعدادوشمار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ’پاکستان کو صحت کے جس بحران کا سامنا ہے اس سے نکلنے کے لیے حکومت کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔

پروفیسر ڈاکٹر عبدالحسین ابڑو نے کہا کہ زیابیطس، موٹاپا، دل کے امراض اور دیگر امراض میں جو تشویشناک اضافہ ہو رہا ہے اس میں خوراک کا ایک اہم کرادار ہے۔ میٹھے مشروبات کے ایک چھوٹے گلاس میں 7سے 8چمچ چینی موجود ہوتی ہے جو زیابیطس اور موٹاپے کا باعث بنتی ہے۔ اسی طرح الٹرا پراسیسڈ کھانوں میں چینی، نمک یا ٹرانس فیٹس کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔ اس فوڈ سیفٹی ڈے پر ہمیں یہ عہد کرنا ہو گا کہ ہم صحت مند خوراک جیسے سبزیوں اور پھلوں کا استعمال زیادہ کریں گے اور مضر صحت الٹرا پراسیسڈ فوڈز سے پرہیز کریں گے۔ انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ مٖضر صحت کھانوں کے استعمال میں کمی کے لیے ضروری قانون سازی کریں۔دیگر مققرین نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مضر صحت خوراک کے استعمال میں کمی کے لیے ضروری قانون سازی کرے۔

تازہ ترین

October 17, 2024

وفاقی وزارتِ تعلیم گرلزسپورٹس کارنیوال آج سے شروع ہوگا

October 17, 2024

چیئرمین سی ڈی اے کا سیرینہ اور F-8 (پی ٹی سی ایل چوک) انٹرچینجز کی تعمیر کے حوالے سے جائزہ اجلاس

October 17, 2024

گرو گرین نیٹ ورک کا ایشیائی ترقیاتی بینک سے فوسل فیول منصوبوں کی فنڈنگ بند کرنے کا مطالبہ

October 17, 2024

سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ کی قیادت میں ٹریفک پولیس کی کارکردگی میں بہتری آگئی ہے ، شیخ بابر کھرانہ

October 17, 2024

بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کی 17ویں برسی کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ