گرو گرین نیٹ ورک کا ایشیائی ترقیاتی بینک سے فوسل فیول منصوبوں کی فنڈنگ بند کرنے کا مطالبہ

گوجرانوالہ( آئی ایم ایم) گرو گرین نیٹ ورک نے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) سے پاکستان میں فوسل فیول منصوبوں کی فنڈنگ کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے اور بینک سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی سرمایہ کاری کو ملک کی ماحولیاتیحد بندیوں کے مطابق بنائے۔ یہ مطالبہ الرحمت ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام گوجرانوالہ میں منعقدہ ایک عوامی فورم میں کیا گیا جو انڈس کنسورشیم کے اشتراک سے منعقد ہوا تھا۔ انڈس کنسورشیم ماحولیات، انسانی امداد اور ترقیاتی اقدامات کے لیے کام کرتا ہے۔عوامی فورم میں جامشورو پاور کمپنی لمیٹڈ (جے پی سی ایل) پلانٹ کے ماحولیات پر منفی اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے اے ڈی بی کو ماحولیاتی نقصانات کی ذمہ داری قبول کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ شرکا نے مطالبہ کیا کہ بینک جے پی سی ایل پلانٹ کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے لیے ایک فریم ورک تیار کرے اور قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے۔اس تقریب میں سیاسی جماعتوں کے کارکنان، سول سوسائٹی کے نمائندے، میڈیا کے افراد اور عوام نے شرکت کی۔ مقررین میں رانا مقصود احمد سابقہ ڈپٹی مئیرکارپوریشن گوجرانوالہ ، گفٹ یونیورسٹی سے پروفیسر علی اعوان، مرزا اشتیاق احمد صدر پیس اینڈ ڈویلپمنٹ سوسائٹی گوجرانوالہ، محمد اسرائیل ایڈووکیٹ صدر رواداری تحریک پنجاب، راشد بشیر چٹھہ صدر الرحمت ویلفیئر سوسائٹی ، سکالر مزاح نگار آغا سہیل ، میاں فاروق عارف ، چوہدری محمد شاہد ماہر تعلیم،، فیصل ستار مغل ایگزیکٹیو ممبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گوجرانوالہ اور دیگر شرکاء میں سول سوسائٹی کے اراکین اور نوجوان شامل تھے، جنہوں نے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

مقررین نے ملک کی توانائی کی سپلائی کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی، جن میں مہنگی درآمدی ایندھن پر انحصار اور بجلی کی تقسیم کے نظام میں ناکافیاں شامل ہیں۔ 2023 میں، پاکستان کو عروج کے موسموں میں تقریبا 6,000 میگاواٹ توانائی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں طویل لوڈ شیڈنگ ہوئی۔ ملک کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 45,605 میگاواٹ ہے، لیکن ترسیل اور تقسیم کے مسائل کی وجہ سے یہ کمزور ہے۔عوامی فورم میں مزید مطالبہ کیا گیا کہ حکومت پاکستان سیلاب سے محفوظ بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کرے تاکہ کمیونٹیز کو بااختیار بنایا جا سکے اور سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے درکار 19.1 ارب ڈالر کی فنڈنگ کے فرق کو پورا کرنے میں مدد کرے۔ شرکا نے ایل این جی کی مزید توسیع اور فوسل فیول پر انحصار کو مسترد کرتے ہوئے شمسی اور ہوا کی توانائی میں سرمایہ کاری کے ذریعے توانائی کی خودمختاری کی حمایت کی، خاص طور پر ان پسماندہ کمیونٹیز کے لیے جو قومی گرڈ سے جڑی نہیں ہیں۔

مقررین نے مزید بتایا کہ پاکستان کا توانائی کا شعبہ گردشی قرضوں کا شکار ہے، جو 2023 تک 26 کھرب روپے (9 ارب ڈالر) سے تجاوز کر گیا تھا۔ بغیر بڑے اصلاحات، انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری اور قابل تجدید توانائی کی طرف منتقلی کے بغیر، ملک کی توانائی کی سلامتی مزید خطرے میں رہے گی۔فورم کے اختتام پر، شرکا ء نے کثیر الجہتی ترقیاتی بینکوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فنڈنگ کے خلا کو پر کرنے کے لیے اقدامات کریں اور پاکستان کو پائیدار اور قابل تجدید توانائی کی طرف جلد از جلد منتقل ہونے میں مدد دیں۔انڈس کنسورشیم کے بارے میں راشد بشیر چٹھہ صدر الرحمت ویلفیئر سوسائٹی بتایا کہ انڈس کنسورشیم 64 سول سوسائٹی تنظیموں، تعلیمی اداروں، ماحولیاتی گروپوں اور میڈیا تنظیموں کا ایک اتحاد ہے جو انسانی امداد، ماحولیات اور ترقیاتی اقدامات کے لیے کام کر رہا ہے۔

تازہ ترین

October 17, 2024

وفاقی وزارتِ تعلیم گرلزسپورٹس کارنیوال آج سے شروع ہوگا

October 17, 2024

چیئرمین سی ڈی اے کا سیرینہ اور F-8 (پی ٹی سی ایل چوک) انٹرچینجز کی تعمیر کے حوالے سے جائزہ اجلاس

October 17, 2024

گرو گرین نیٹ ورک کا ایشیائی ترقیاتی بینک سے فوسل فیول منصوبوں کی فنڈنگ بند کرنے کا مطالبہ

October 17, 2024

سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ کی قیادت میں ٹریفک پولیس کی کارکردگی میں بہتری آگئی ہے ، شیخ بابر کھرانہ

October 17, 2024

بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کی 17ویں برسی کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ