ایف پی سی سی آئی کے صدر کا آئی سی سی آئی کا دورہ

اسلام آباد(آئی ایم ایم) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ فیڈریشن کاروباری برادری کو کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے سازگار ماحول فراہم کرکے انہیں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔یہ بات انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے کونسل ممبران، ایگزیکٹو ممبران اور ممبران کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔عاطف اکرام شیخ نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ ایف پی پی سی آئی اور ایف بی آر دونوں نے ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے، ٹیکس کے نظام کو آسان بنانے اور ٹیکس کلچر کی ترغیب دے کر ملکی معیشت کی بہتری کے لیے ایک معقول ٹیکسیشن اصلاحاتی ایجنڈے پر تعاون کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک درست سمت کی جانب گامزن ہے، آئی پی پیز کا مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہونے جارہا ہے، شرح سود اور مہنگائی میں کمی آرہی ہے جو صنعت کی بحالی کے ساتھ ساتھ برآمدات میں اضافے کے لیے بھی ضروری ہے .شنگھائی کوآپریشن کونسل (SCO) سربراہی اجلاس کے اہم فیصلوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ انہوں نے میگا ایونٹ میں کاروباری برادری کی بھرپور وکالت کی اور چین – پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) اور شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کا اگلا مرحلہ قومی معیشت کے لیے حقیقی گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سمٹ میں سنگل کرنسی کا نظام بھی زیر بحث آیا اور اگر اسے اپنایا گیا تو یہ تمام رکن ممالک کے فائدے کے لیے ایک طویل سفر طے کرے گا۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ناصر منصور قریشی نے معزز مہمان کا استقبال کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کی طرز پر تھنک ٹینک کی تشکیل اور اس کی ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے چیمبر کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے اپنے وژن کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کے وسیع تر فائدے کے لیے انٹرپرینیور شپ کا فروغ، مہارتوں کی ترقی اور نتیجہ خیز تبادلے ان کی توجہ کا مرکز رہیں گے۔

انہوں نے امن و استحکام کو برقرار رکھنے، مہارت کی ترقی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو علاقائی تجارت کی ترقی کے لیے بنیادی شرط قرار دیا اور اس کے لیے ہر سطح پر تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔
چیئرمین فاؤنڈر گروپ خالد اقبال ملک نے کمیونٹی کو درپیش چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ایف پی سی سی آئی اور آئی سی سی آئی مل کر ان پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے ایف پی سی سی آئی کے صدر کو تاجر برادری کا فخر قرار دیا۔

سابق صدر خالد جاوید نے ایس سی او سربراہی اجلاس میں کمیونٹی کی مؤثر نمائندگی کرنے پر ایف پی سی سی آئی کے صدر کو سراہا۔سینئر نائب صدر عبدالرحمن صدیقی نے اپنے اظہار تشکر میں کہا کہ تاجر برادری تمام تر مشکلات کے باوجود ملک کی خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔نائب صدر ناصر محمود نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض بخوبی سرانجام دیئے۔

تاجر رہنمائوں کی بڑی تعداد بشمول طارق جدون، وی پی ایف پی سی سی آئی، کریم عزیز ملک، انچارج کیپٹل آفس، ملک سہیل حسین، چیئرمین کوآرڈینیشن، سابق صدور آئی سی سی آئی زبیر احمد ملک، میاں اکرم فرید، خالد جاوید، اعجاز عباسی، شوکت مسعود، زاہد خان۔ اس موقع پر مقبول، محمد احمد، ایگزیکٹو ممبران اسحاق سیال، ملک محسن خالد، آفتاب گجر، ذوالقرنین عباسی، وسیم چوہدری، عرفان چوہدری، طاہر ایوب اور آئی سی سی آئی کے ممبران بھی موجود تھے۔

تازہ ترین

October 18, 2024

خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی اے این پی کی تجویز صوبہ ہزارہ تحریک نے مسترد کردی

October 18, 2024

مرکزی جمعیة و اہلحدیث یوتھ فورس حلقہ کھیالی شاہ پور کے زیر اہتمام 21ویں کانفرنس

October 18, 2024

چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر زرداری کی قیادت میں شہیدوں کا مشن مکمل کرینگے، چودھری اسلم گل

October 18, 2024

ایف پی سی سی آئی کے صدر کا آئی سی سی آئی کا دورہ

October 18, 2024

سانحہ کارساز کی سالانہ برسی کے موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خصوصی بیان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ