لاہور(آئی ایم ایم)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر زرداری کی قیادت میں شہیدوں کا مشن مکمل کرینگے،بھٹو اور بی بی کی شہادت کے باوجود پیپلز پارٹی آج بھی ژندہ ہے۔وہ اپنی رہائشگاہ کے باہر شہدائے سانحہ کار ساز کی یاد میں نکالی گئی ریلی ،شمعیں روشن کرنے اور دعائیہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رھے تھے۔دعائیہ تقریب میں جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے خصوصی طور پر شرکت کی، اس موقع پرچودھری ریاض،عزیز ملک,عامر نصیر بٹ،اشرف خان،راو خالد،صداقت شیروانی،پروین شیخ،رانا اشعر نثار،انجم بٹ،ڈاکٹر رفیق،نصیر احمد،ریاض جٹ،عمر ایاز سمیت درجنوں کارکن شریک تھے.
جیالوں نے نعرہ بھٹو،جیے بھٹو ژندہ ہے بی بی زندہ ہے کے نعرے لگائے,چودھری اسلم گل نے کہا کہ سانحہ کار ساز بھٹو مخالف قوتوں کی کار ستانی ہوئی،نادیدہ قوتوں نے محترمہ اور انکے ساتھیوں کو بم دھماکے میں شہید کرنے کی کوشش کی،شہید رانی بینظیر بھٹو کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی،ہم سانحہ کارساز اور لیاقت باغ کے شہداء کیلیے دعا گو ہیں۔اللہ تعالی چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر زرداری کی قیادت میں جمہوریت پھلے پھولے گی۔