خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی اے این پی کی تجویز صوبہ ہزارہ تحریک نے مسترد کردی

اسلام آباد(آئی ایم)آئینی ترمیم میں صوبہ خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی اے این پی کی تجویز صوبہ ہزارہ تحریک نے مسترد کردی خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی شق شامل ہوئی تو ہر حد تک جائیں گے ، ان خیالات کا اظہار صوبہ ہزارہ تحریک کے مرکزی رہنماؤں سردار محمد یوسف ‘ مرتضی جاوید عباسی اور پروفیسر سجاد قمر نے ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں کیا وفد کی قیادت صدر ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن لقمان شاہ کر رہے تھے وفد میں فنانس سیکرٹری محمد پرویز ‘ نائب صدر نوید الرحمان ‘ سیکرٹری اطلاعات ارشد تنولی سینئر صحافی اصغر چوہدری ‘ حسین احمد ‘ قیصر تنولی ‘ سردار اویس ‘ شکیل احمد و دیگر شامل تھے – چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف نے صوبہ ہزارہ کے حوالے سے مختلف سیاسی رہنماؤں سے حالیہ ملاقاتوں کے بارے میں تفصیلات بھی بتائیں سردار محمد یوسف نے کہا کہ اے این پی کے ایمل ولی خان کے خیبر پختونخوا کے نائے نام کو مسترد کرتے ہیں، آئینی ترمیم میں خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے سے متعلق کوئی شق شامل نہیں ، ملک میں چھوٹے چھوٹے صوبے وقت کی ضرورت ہے ، صوبہ ہزارہ تحریک گزشتہ ایک دہائی سے چل رہی ہے جو کوئی متنازعہ بھی نہیں ، سابق ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ اے این پی کے رہنما نے اس موقع پر نام کی تبدیلی کا بیان دے کر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ، ہم نے اپنی قیادت کو متنبہ کروایا ہے کہ آئینی ترمیم میں صوبے کا نام تبدیل کرنے کی شق کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔

تازہ ترین

November 26, 2024

ملک کے سیاسی حالات، احتجاج اور راستوں کی بندش پر کاروباری برادری پھٹ پڑی

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ