پشاور(آئی ایم ایم)ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹس انجنئیر صادق الرحمان کا پشاور باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ۔ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹس نے لوپ ٹیکسی وے لنکس پر جاری مرمتی کام کا جائزہ لیا۔ٹیکسی وے لنکس جے اور ایچ دونوں مقامات پر کٹائی اور صفائی کا کام مکمل کر لیا گیا ۔اس کے بعد بیس یا بنیاد کی تیاری اور کمپیکشن سرگرمیاں شروع کردی گئیں۔ اس موقع پر ڈویژنل انجینئر سول، ڈویژنل انجینئر انجنیرنگ اینڈ مینٹننس اور دیگر ائیرپورٹ حکام بھی موجود تھے۔
دورے کے دوران ڈویژنل انجینئر سول نے مرمتی سرگرمیوں کے حوالے سے ڈپٹی ڈی جی ائیرپورٹس کو بریفنگ دی۔ڈپٹی ڈی جی ائیر پورٹس نے کام کو طے شدہ وقت اور معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس سلسلے میں نوٹم پہلے ہی جاری کیا گیا جس کے مطابق مرمت کا کام 18 سے 22 اکتوبر تک جاری رہے گا۔