گوجرانوالہ( آئی ایم ایم)تعلیم کے زیور سے آراستہ خواتین معاشرے کو سدھارنے اور اعلیٰ اقدار کی ترویج میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ،مائوں کی گود درسگاہ بن جائے تو قوم علم کے بام عروج پر پہنچ سکتی ہے۔ تعلیم سے قومیں ترقی کرتی ہیں موجودہ دور میں تعلیم اور خواندگی کی شرح کو بڑھا کر ہی ہم ترقی یافتہ قوموں میں شامل ہوسکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہارکرنل (ر)ساجد حسین وڑائچ، پروفیسر حافظ محمد شبیر حسین ،چوہدری بلال فاروق تارڑ ،ڈاکٹر ریاض محمود،الحاج طاہر محمود منہاس،الحاج محمد یونس، چوہدری شوکت عزیز،پرنسپل میڈم صباء اکرام نے کپس کالج برائے طالبات سیٹلائٹ ٹائون کیمپس کی ویلکم پارٹی سے خصوصی خطاب کے دوران کیا۔
مقررین نے مزید کہا کہ صفحہ عالم پر اپنی حاکمیت کا نقش ابھارنے کے لئے باصلاحیت اور ذہین طالبات اپنی محنت ،لگن کی بدولت اداروں اور اساتذہ کی پہچان بن جاتی ہیں یہی قوم کی بیٹیاں ہوتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے شرح خواندگی میں اضافہ ناگزیر ہوگیااس لئے بچوں کو قلم و کتاب سے وابستہ کرکے حقیقی نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں، نسل نو کو اعلی اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے کپس کا لج کا کردار کسی تعارف کا محتاج نہیں جن کی خدمات سے شرح خواندگی میں اضافہ علاقہ میں گراس روٹ لیول پر تبدیلی کا پیغام بن جائے گا۔ آخر میں طالبات و اساتذہ میں انعامات تقسیم کئے گئے۔