گوجرانوالہ( آئی ایم ایم) پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ کے زیر اہتمام سانحہ کار ساز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مرکزی دعا ئیہ تقریب طارق محمود مغل امیدوار قومی اسمبلی این اے 78 کے آفس پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ ٹرسٹ پلازہ میں منعقد ہوئی سینئر راہنما پاکستان پیپلز پارٹی امیدوار قومی اسمبلی این اے 78 طارق محمود مغل نے سانحہ کار ساز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نہ کبھی شہادتوں سے ڈرے ہیں اور نہ ہی کبھی ڈریں گے ،پارٹی غریب عوام کی جماعت ہے جس نے ہمیشہ روٹی ، کپڑا اور مکان کی بات کی اور عوام کے حقوق کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبر کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ملک واپس آنے پر پورے پاکستان کے شہریوں میں خوشی کی کیفیت تھی لیکن 18 اکتوبر 2007 کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک ہولناک دہشت گردی کی یاد دلاتا ہے جب دہشت گردوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین اور جیالوں کو بدترین دہشت گردی کا نشانہ بنایا جس کی مثال ملک کی تاریخ میں نہیں ملتی اس دن شہید بینظیر بھٹو کے استقبال کے لیے ملک بھر سے آنے والے لوگوں کا اتنا بڑا جلوس تھا کہ انہیں کراچی ایئرپورٹ سے کارساز تک پہنچنے میں 10 گھنٹے سے زائد وقت لگا ۔
پیپلز پارٹی کی بہادر لیڈر شہید بے نظیر بھٹو شہید کو ڈرانے کے لئے ان کے استقبالیہ قافلے میں دھماکے کرائے گئے، دہشت گردی کے اس واقعے میں 180 سے زائد جیالے شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے، جان کا خطرہ ہونے کے باوجود محترمہ شہید بی بی بے نظیر بھٹو اپنے ملک اپنے لوگوں کے درمیان آئیں اور قافلے پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے باوجود وہ دوسرے دن زخمیوں کی عیادت کے لییگئیں ، شہید بینظیر بھٹو نے بہادری کی مثال قائم کی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی سانحہ کارساز کے شہداکو انکی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتی اور عہد کرتی ہے کہ شہدا کے مشن کو ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔
تقریب میں لالہ محمد فاروق مغل ٹکٹ ہولڈر ایم پی اے پی پی 136سینئر راہنما پی پی پی ملک عارف علی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ،چوہدری مالک ورک،علی اصغر ورک،محمد ایوب مہر،خواجہ انوار احمد شیخ،میاں راشد طفیل،شہزاد عرفان ایڈووکیٹ،ناصر عباد ت ملک ایدووکیٹ ،احمد محمود رامے ایڈووکیٹ،شاہد اسلام ایڈووکیٹ،مشتاق چیمہ،مہر شریز،مہر محمد رضوان،منشاء چیمہ،خدا داد ایڈووکیٹ،رانا اسحاق و دیگر عہدیداران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پرسانحہ کار ساز کے شہدا کی یاد میں کینڈلز جلائی گئیں اور شہدا کے لئے دعا کی گئی۔